امریکا-بھارت کشیدگی، مودی کا اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت سے گریز
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (UNGA) کے سالانہ اجلاس میں جنرل ڈیبیٹ سے خطاب نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مودی کے ساتھی مکیش امبانی امریکی پابندیوں کے برخلاف روسی تیل سے اربوں کما لیے
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری تازہ فہرست کے مطابق بھارت کی نمائندگی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کریں گے، جو 27 ستمبر کو خطاب کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس 9 ستمبر سے شروع ہوگا، جبکہ جنرل ڈیبیٹ 23 سے 29 ستمبر تک جاری رہے گی۔
روایت کے مطابق سب سے پہلے برازیل اور پھر امریکا خطاب کریں گے۔ اس بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 23 ستمبر کو دوسری مدتِ صدارت میں اپنا پہلا خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ-مودی 35 منٹ کی کال جس نے بھارت امریکا تعلقات میں دراڑ ڈال دی
ابتدائی فہرست میں وزیراعظم مودی کو 26 ستمبر کو خطاب کرنا تھا تاہم اب اس میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اسی دن اسرائیل، چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کے رہنماؤں کے بھی خطاب متوقع ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق یہ اجلاس دنیا کی ’سب سے مصروف سفارتی سرگرمی‘ قرار دیا جاتا ہے، جو اس بار اسرائیل-حماس جنگ اور یوکرین تنازع کے سائے میں منعقد ہو رہا ہے۔
اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی، صنفی مساوات، عالمی صحت، ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے اور مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ امریکا بھارت ٹرمپ جنرل اسمبلی جے شنکر مودی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ امریکا بھارت جنرل اسمبلی اقوام متحدہ کریں گے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 26 ستمبر کو ملاقات کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 26 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات متوقع ہے۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہوگی، جہاں دونوں رہنما باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے۔ ان کی تقریر 26 ستمبر کو متوقع ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل سے سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے، جس کا آغاز سعودی عرب سے ہوگا۔
17 ستمبر کو وزیراعظم سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے بعد وہ برطانیہ روانہ ہوں گے اور وہاں برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
21 ستمبر کو وہ امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی 22 ستمبر کو فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق ایک عالمی سربراہی کانفرنس میں شرکت بھی متوقع ہے۔
26 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے ان کا خطاب شیڈول ہے۔
یہ دورہ وزیراعظم کے لیے اہم سفارتی موقع ہوگا، جہاں وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کریں گے۔