یورپی یونین نے کسی بھی ٹیکنالوجی کمپنی پر اب تک کا سب سے بڑا اور تاریخی جرمانہ عائد قرار دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جرمانہ گوگل کی ایڈورٹائزنگ ٹیکنالوجی (AdTech) میں مبینہ طور پر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی اور اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے الزامات پر عائد کیا گیا۔

یورپی یونین کمیشن نے ان الزامات کے ثابت ہونے پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر 2.

95 بلین یورو (تقریباً 3.2 بلین ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

یورپی کمیشن کے بیان میں کہا گیا کہ گوگل نے اپنی اشتہاری مصنوعات کو غیر منصفانہ طور پر ترجیح دی، جس کی وجہ سے حریف کمپنیوں کو مارکیٹ میں نقصان پہنچا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس عمل نے مارکیٹ میں غیر ضروری رکاوٹیں کھڑی کیں اور چھوٹی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے مقابلہ کرنا تقریباً ناممکن بنا دیا۔

بھاری جرمانہ عائد ہونے پر گوگل نے یورپی یونین کے فیصلے کو "مایوس کن" قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے ہمیشہ شفافیت اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کو ترجیح دی ہے۔

گوگل کے ترجمان نے عندیہ دیا ہے کہ کمپنی اس فیصلے کے خلاف اپیل بھی کرے گی۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب یورپی یونین نے کسی بڑی امریکی ٹیک کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہو۔ اس سے قبل بھی گوگل، ایپل، ایمیزون اور میٹا (فیس بک) پر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے لگ چکے ہیں۔

تاہم ماہرین نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس بار جرمانے کی رقم غیر معمولی ہے جس سے یورپ کی بڑی ٹیک کمپنیوں پر سخت پالیسیوں کا اشارہ ملتا ہے۔

تجزیہ کاروں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ یورپی یونین کے اس فیصلے سے امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یورپی یونین

پڑھیں:

مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں مارخور کے غیر قانونی شکار پر ایک شخص کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

ملزم پر 5 کروڑ 7 لاکھ روپے مارخور کا معاوضہ اور 2 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

محکمہ جنگلات استور کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سید نعیم عباس کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل ڈویا یونین میں مارخور کا غیرقانونی شکار کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 1 سال کی قید گزارنا ہوگی۔

ڈی ایف او کے مطابق ایک اور کارروائی ڈویہاں چیک پوسٹ کے قریب کی گئی، جہاں 5 من قیمتی جڑی بوٹی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت جڑی بوٹی ضبط کرلی گئی جبکہ ملزم کو 15 روز قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • رکن ممالک اسرائیل کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزرا پر پابندی عائد کریں، یورپی کمیشن
  • چین نے امریکی کمپنی اینوڈیا کی چِپس خریدنے پر اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پابندی لگادی
  • رکن ممالک اسرائیلی کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزراء پر پابندی عائد کریں،یورپی کمیشن
  • پابندیوں لگانے کی صورت میں یورپ کو سخت جواب دینگے، تل ابیب
  • رکن ممالک اسرائیلی کیساتھ تجارت معطل اور صیہونی وزرا پر پابندی عائد کریں؛ یورپی کمیشن
  • یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں متوقع
  • یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع
  • مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
  • نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
  • حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے خلاف نیپرا کا ایکشن: کروڑوں روپے جرمانہ عائد