اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں ممکنہ اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے 2-6 گھنٹوں میں مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور گردونواح میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز گرمی کی وجہ سے ٹاورنگ کومولس بادلوں کا سسٹم بنا تھا جو بجلی کے گرنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا باعث بن سکتا ہے

این ڈی ایم اے نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ طوفانی بارش سے کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان اور بجلی بند ہونے کا امکان ہے، عوام درختوں اورکمزور عمارتوں سے دور رہیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ گاڑیاں محفوظ جگہ پارک کریں اور اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے آج رات سے 19 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے آج رات سے 19 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارشیں بھی برس سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی جس سے خیبرپختونخوا میں 16 ستمبر سے 19 ستمبر کے درمیان دیر چترال کوہستان شانگلہ بونیر مالاکند کوہاٹ سمیت مختلف مقامات پر وقفہ وقفہ سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 19 ستمبر کے دوران کشمیر میں راولا کوٹ، ہٹیاں بالا، کوٹلی، بھمبر، میر پور اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش برس سکتی ہے جبکہ گکگت بلتستان میں دیا میر استور غذر سکردو گلگت گانچھےاور شگر میں بارش برسے گی۔اسلام اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 16 سے 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، اٹک، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، سمیت وسطی پنجاب کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش بھی برس سکتی ہے۔سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان نے پاک بھارت میچ میں مصافحہ کرنے سےمنع کرنے والے میچ ریفری کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کے لیے خط لکھ دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن امریکہ چلے گے ، ممکنہ طور پر ممبر ایڈمن اور ممبر اسٹیٹ کون ہوسکتے ہیں ،تفصیلات سب نیوز پر
  • سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، ایک دن میں 33ہزار مریض رپورٹ
  • پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش
  • کراچی، میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری، ٹریفک پولیس نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں
  • محکمہ موسمیات نے آج رات سے 19 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی
  • پنجاب: مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری
  • اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 25 کیسز، مجموعی تعداد 458 ہو گئی