خیبرپختونخوا: میٹرک امتحانات میں ناقص نتائج، 15 اسکول پرنسپل معطل
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں میٹرک کے حالیہ امتحانات میں خراب کارکردگی پر صوبے کے مختلف اسکولز کے 15 پرنسپلز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کی جانب سے کیا گیا، جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
کن اسکولز کے پرنسپلز معطل ہوئے؟
اعلامیے کے مطابق، جن اسکولز کے پرنسپلز کو معطل کیا گیا اُن میں شامل ورکنگ فولکس گرامر اسکول اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، غوری والا، اور ہری پور ٹو، اسکولز واقع حطار، کرک، کوہاٹ ون اور کوہاٹ ٹو، پشاور ٹو، مردان، شہباز عزمت خیل، صوابی اور سوات کے اسکولزشامل ہیں۔
اس کے علاوہ تحت بائی اور ورکنگ فولکس گرامر ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپلز کو بھی ناقص تعلیمی نتائج کی بنیاد پر معطل کر دیا گیا ہے۔
عارضی انتظامات بھی کر دیے گئے
معطل کیے گئے پرنسپلز کی جگہ فی الحال وائس پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کو اسکولز کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں تاکہ تعلیمی سلسلہ متاثر نہ ہو۔
یہ کارروائی میٹرک کے امتحانات میں تسلسل کے ساتھ سامنے آنے والی ناکافی تعلیمی کارکردگی کے بعد کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق، یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اداروں کو جوابدہ بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
200 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
ویب ڈیسک: قومی بچت اسکیم کے تحت 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی ملتان میں ہونیوالی 103ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق، 200 روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا نکلا جو بانڈ نمبر 401981 کے حصے میں آیا۔
اسی طرح دوسرے انعام کی رقم 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس رکھی گئی تھی، جس کے پانچ خوش نصیب فاتح قرار پائے۔ ان بانڈ نمبرز میں 043052، 529272، 612161، 825972 اور 896794 شامل ہیں۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
جبکہ سب سے زیادہ تعداد میں انعامات تیسرے درجے کے لیے مختص کیے گئے تھے۔ تیسرے انعام کی مالیت 1250 روپے فی کس ہے.
200 روپے مالیت کے بانڈز خاص طور پر عوام میں بے حد مقبول ہیں کیونکہ یہ کم قیمت ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ تعداد میں فروخت ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ قومی بچت اسکیم کے تحت ہر سال مختلف مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ہوتی ہے، جن میں 100، 200، 750، 1500 اور اس سے بڑی مالیت کے بانڈز شامل ہیں۔ ہر قرعہ اندازی میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں اور اپنی قسمت آزماتے ہیں۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں