خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات میں ناقص کارگردگی، 15 اسکول پرنسپل معطل
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے میٹرک کے امتحانات میں ناقص کارگردگی پر صوبے کے اسکولز کے 15 پرنسپلز کو معطل کردیا گیا۔
ورکرز ویلفئیر بورڈ خبیر پختونخوا نے پرنسپلز کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ ورکنگ فولکس گرائمر اسکول اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، غوری والا، ہری پور ٹو کے پرنسپل کو معطل کردیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ورکنگ فولکس گرائمر اسکول حطار، کرک، کوہاٹ ون، کوہاٹ ٹو، ورکنگ فوکس گرائمر اسکول پشاور ٹو، مردان، شہباز عزمت خیل، صوابی اور سوات کے پرنسپل بھی ناقص کارکردگی پر معطل کردیے گئے۔
اس کے علاوہ پرنسپل ورکنگ فوکس گرائمر اسکول تحت بائی، پرنسپل ورکنگ فولکس گرائمر ہائیر سیکنڈری اسکول کو بھی معطل کردیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ معطل پرنسپلز کی ذمہ داریاں وائس پرنسپلز اور سنیئر ملازمین کے حوالے کردی کردی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرائمر اسکول
پڑھیں:
کراچی میں 12 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی نئی حب کینال میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی کو پانی فراہم کرنے والی نئی حب کینال کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ایک ماہ قبل 12 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی نئی حب کینال کو شدید نقصان پہنچا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے نے 20 کلو میٹر طویل حب کینال کو متاثر کیا اور کینال کی تعمیر میں مضبوط سریا استعمال کیا جاتا تو سیلابی ریلے میں نہ بہتی۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل پروجیکٹ ڈائریکٹر سکندر زرداری نے کہا تھا کہ کراچی کوپانی فراہم کرنے والی نیو حب کینال کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اس کا ٹیسٹ رن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی کینال کے لیے پرانی لائن سے پانی چھوڑنا تکنیکی عمل تھا، حب کینال کا ٹیسٹ 25 دن قبل کیا گیا تھا، پرانی کینال سے پانی لینے کے لیے کٹ لگایا گیا تھا۔جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ سوشل میڈیا پر منصوبے کی ناکامی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔