مون سون سیزن میں اب تک 910افراد جاں بحق اور 1044زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
مون سون سیزن میں اب تک 910افراد جاں بحق اور 1044زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے کہا ہے کہ مون سون سیزن میں اب تک 910 افراد جاں بحق اور 1044 افراد زخمی ہوئے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے مون سیزن میں بارشوں، سیلاب اور ان سے جڑے حادثات و واقعات میں جاں بحق اور زخمیوں کے اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 26 جون سے لے کر اب تک 910 افراد جاں بحق اور 1044 زخمی ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق 442 افراد دریائی سیلاب، 252 لوگ گھر گرنے، اور 65 افراد ڈوبنے سے جان سے گئے، جب کہ 57 لوگ سیلاب آنے اور موسلادھار بارشوں سے 11 افراد جاں بحق ہوئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق 25 افراد لینڈ سلائیڈنگ، 23لوگ کرنٹ لگنے، اور 26 افراد آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق مزید 7 افراد سیلاب اور بارشوں کے باعث مختلف وجوہات کی بنا پر جان سے گئے۔اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر پنجاب میں 234 افراد، خیبرپختونخوا میں 504 ، سندھ میں 58 ، اور بلوچستان میں 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اسی طرح گلگت بلتستان میں 41، آزاد کشمیر میں 38 اور اسلام آباد میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک 654، خیبرپختونخوا میں 218، سندھ میں 78، بلوچستان میں 5، گلگت بلتستان میں 52 ، آزاد کشمیر میں 34 ، اور اسلام آباد میں 3افراد زخمی ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے اب تک 7850 گھر متاثر ہوئے ہیں ان میں سے 5905 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 1945 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دوران مون سون اب تک 6180 مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 3 افراد جاں بحق ہوئے، ان میں سے 2 افراد کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے ملاکنڈ اور ایک کا تعلق پنجاب کے علاقے منڈی بہا الدین سے ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 2 گھروں کو نقصان پہنچا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلی گنڈا پور کا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پشاور میں جلسے کا اعلان وزیراعلی گنڈا پور کا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پشاور میں جلسے کا اعلان بند ٹوٹنے کا خطرہ، جلالپور پیر والا شہر کو خالی کرنے کا حکم دیدیاگیا وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بلارکاوٹ جاری رکھنے کی ہدایت دریا کے قریب قائم نجی سوسائٹیز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں، رانا تنویر عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے کے مطابق افراد جاں بحق ہوئے افراد جاں بحق اور میں اب تک
پڑھیں:
علی پور: سیلاب میں جاں بحق 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
علی پور میں سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق گیارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں تمام لاشیں نکال کر ریسکیو کے حوالے کردی گئیں۔
جاں بحق افراد میں شعیب، تاج بی بی، محمداقبال، عامر، علشبہ، حسن، شبیر بدھوانی اور چار نامعلوم افراد کی بھی لاشیں ملی ہیں۔