مقبوضہ بیت المقدس میں بس اسٹاپ پر فائرنگ، 5 اسرائیلی ہلاک 7 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی میڈیا کے مطابق مشرقی یروشلم کے مضافات میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ اڈوم نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پچاس سالہ شخص اور تین افراد شامل ہیں جن کی عمر تقریباً تیس سال تھی۔ طبی ٹیموں نے شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ کئی زخمیوں کو جائے وقوعہ پر طبی امداد دی گئی۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ حملہ آوروں کو "نیوٹرلائز" کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق دو مشتبہ حملہ آوروں کو موقع پر موجود ایک سیکیورٹی اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق دونوں حملہ آور مغربی کنارے کے رہائشی تھے اور انہوں نے بس اور بس اسٹاپ پر فائرنگ کی۔
واقعے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو جائے وقوعہ پر پہنچے اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس کیا۔
دوسری جانب حماس نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن کہا کہ یہ حملہ اسرائیلی جارحیت کا "قدرتی ردعمل" ہے۔ اسی طرح اسلامی جہاد نے بھی اسے صیہونی ریاست کے جرائم کا جواب قرار دیا۔
ماہرین کے مطابق اسرائیل اس حملے کے جواب میں حملہ آوروں کے گھروں کو مسمار کرنے یا ان کے آبائی علاقوں کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات کر سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔