شاہد آفریدی کی قوم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ حکومتوں کو کاروبار نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔
شاہد آفریدی نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’میں نے خود تباہ کن سیلاب کے دوران ماؤں، بچوں اور جانوروں کی تکالیف کا مشاہدہ کیا ہے۔‘
اُنہوں نے بتایا، ’میں نے بچوں اور جانوروں کو ایک ہی جگہ سے پانی پینے پر مجبور ہوتے دیکھا اور لوگوں کو 10 کلومیٹر پیدل چل کر برتنوں میں پانی لاتے ہوئے دیکھا۔‘
شاہد آفریدی نے اپیل کی کہ سیلاب متاثرین سے ملیں، ان کو گلے لگائیں اور اس مشکل وقت میں ان کی مدد کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں بولتا کم ہوں کام زیادہ کرتا ہوں، میں کرکٹ کیریئر کے آغاز میں اپنے لیے کھیلتا تھا لیکن زندگی میں ایک وقت ایسا ضرور آتا ہے جب ہمیں دوسروں کے لیے اٹھنا پڑتا ہے اور اب ہم نے اس سفر کا آغاز کر دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میں سب سے کہتا ہوں کہ وہ بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی
پڑھیں:
گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
سٹی42: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کسان بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین کسان بورڈ پنجاب میاں محمد اجمل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر پنجاب نے کسانوں کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں کسانوں کو گندم کی پوری قیمت ادا کی گئی تھی۔ موجودہ سیلابی صورتحال نے کسانوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں، لہٰذا حکومت کو کسانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ کسان اپنا خون پسینہ بہا کر ہمیں گندم مہیا کرتے ہیں، اس لیے اُن کی فلاح اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ زراعت میں جدید مشینری کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ پیداوار میں اضافہ اور نقصانات میں کمی لائی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک میں معاشی استحکام لانا ہے اور کسان اس ہدف کے حصول میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
کسان وفد نے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ حکومت گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے تاکہ منڈیوں میں رسائی آسان ہو۔ کسانوں نے بتایا کہ سیلابی ریلوں میں ان کی جمع پونجی، مال مویشی اور گندم بہہ گئی ہے جبکہ دور دراز کے علاقوں کے کسان شہروں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں گندم کی پوری قیمت ادا کی جائے تاکہ ان کی محنت ضائع نہ ہو۔