سوریا کمار یادیو کو محسن نقوی اور سلمان آغا سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑ گیا۔
سوریا کمار یادیو وزیر داخلہ محسن نقوی اور اور کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے کی وجہ سے غدار قرار دے دیا گیا۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے پہلے، ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو توجہ کا مرکز بن گئے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جارحیت ہمیشہ میدان میں ہوتی ہے، اور جارحیت کے بغیر، مجھے نہیں لگتا کہ آپ یہ کھیل کھیل سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ میں میدان میں اترنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔
پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد سوریا کمار یادیو نے سلمان علی آغا سے ہاتھ ملایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو شہہ سرخیوں کی زینت بن گئی۔
Ye gaddari desh kabhi nahi bhulega Suryakumar Yadav aur BCCI.
— Sickular Circus (@sickularcircus) September 9, 2025
اس وائرل ویڈیو میں بھارتی کپتان کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر بھارتی کپتان سخت تنقید کی زد میں آگئے۔
An Indian Captain posing for pictures & shaking hands with the Federal Home Minister of Pakistan is peak shamelessness on BCCI's part. Mohsin Naqvi has blood on his hands and was calling for India's destruction during Op Sindoor!! #AsiaCup pic.twitter.com/zZXa4ig595
— Atishay Jain (@AtishayyJain96) September 9, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ بھارتی کپتان کا پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ سے مصافحہ کرنا اور تصویریں بنوانا بےشرمی کی انتہا ہے۔ محسن نقوی کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، انہوں نے آپریشن سندور کے دوران بھارت کو تباہ کرنے کا کہا تھا۔
Captain Suryakumar Yadav handshake with Pakistan's interior minister Mohsin Naqvi who recently given India a threat after Operation Sindoor.
I don't know how these people see their faces in mirror. They kill our innocent people & here we are handshaking with them. Shameful!! pic.twitter.com/QXZCHpMmcb
— Rajiv (@Rajiv1841) September 9, 2025
ایک اور صارف نے لکھا کہ اسے شرمناک قرار دیا اور لکھا کہ کیپٹن سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ہاتھ ملایا جنہوں نے حال ہی میں آپریشن سندور کے بعد بھارت کو دھمکی دی تھی۔ پتہ نہیں یہ لوگ آئینے میں اپنے چہرے کیسے دیکھتے ہیں۔ وہ ہمارے معصوم لوگوں کو مارتے ہیں اور یہاں ہم ان سے ہاتھ ملا رہے ہیں، یہ شرمناک ہے۔
From boycott to handshake ,India captain SKY meet Mohsin naqvi pic.twitter.com/dZ0BhSEh8K
— Huzaifa khan (@HuzaifaKhan021) September 9, 2025
ایک اور صارف لکھا کہ بائیکاٹ سے مصافحہ تک، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی محسن نقوی سے ملاقات۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوریا کمار یادیو بھارتی کپتان آغا سے ہاتھ محسن نقوی لکھا کہ
پڑھیں:
آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
میلبرن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے انتخاب نے کامیابی کی راہ ہموار کی۔ بھارت کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 125 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جس میں ابھیشیک شرما نے 68 اور ہرشیت رانا نے 35 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ دیگر بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ اکشر پٹیل 7، شبمان گل 5، شیوام دوبے 4، سنجو سیمسن 2، سوریا کمار یادیو ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، تلک ورما، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ آسٹریلوی بولرز میں جوش ہیزل ووڈ نے 3، زیویئر بارٹلیٹ اور نیتھن ایلس نے 2، 2 جبکہ مارکس اسٹوئنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے 126 رنز کا ہدف باآسانی 13.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان مچل مارش 46، ٹریوس ہیڈ 28 اور جوش انگلس 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، جبکہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔