ویٹیکن سٹی کی تاریخ میں پہلی بار ایل جی بی ٹی کیو افراد کی سرکاری زیارت
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
ویٹیکن سٹی: تاریخ میں پہلی بار ایل جی بی ٹی کیو افراد اور ان کے خاندانوں نے سرکاری سطح پر ویٹیکن میں عبادات اور زیارت میں شرکت کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریباً 1400 زائرین 20 ممالک سے آئے تھے جنہوں نے رینبو لباس پہن کر اور صلیبیں اٹھا کر ماس، دعائیہ اجتماعات اور دیگر مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
یہ زیارت ویٹیکن کے سرکاری کیلنڈر میں شامل کی گئی تھی تاہم حکام نے وضاحت کی کہ اس کا مطلب ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کی حمایت یا اسپانسرشپ نہیں ہے۔
زائرین نے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کے "ہولی ڈور" سے داخلہ لیا جو ہر 25 سال بعد کھلتا ہے اور مفاہمت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
اس زیارت کا انتظام اطالوی ایل جی بی ٹی کیو ایڈووکیسی تنظیم "جوناتھن ٹینٹ" نے کیا جبکہ دیگر عالمی گروپس نے معاونت فراہم کی۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس، جو اپریل 2025 میں انتقال کر گئے، اپنے 12 سالہ دور میں ایل جی بی ٹی کیو افراد کے لیے نسبتاً نرم موقف رکھتے تھے۔ موجودہ پوپ لیو نے، جو مئی 2025 میں منتخب ہوئے، تاحال کمیونٹی کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایل جی بی ٹی کیو
پڑھیں:
عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر
اسلام آباد:عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی۔
عراقی حکام نے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔
حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 50 سال سے کم عمر مردوں کو خاندان کے ہمراہ درخواست دینے پر زیارت ویزا جاری کیا جائے گا۔