نئی دہلی: عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی صحت کے حوالے سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں نے ہلچل مچا دی ہے، اب ان کا پہلا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا ہے جس میں ان خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گزشتہ روز یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ذاکر نائیک ایڈز کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں اور ملائیشیا کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں،  کچھ غیر مصدقہ ویب سائٹس اور اکاؤنٹس نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ ذاکر نائیک کی اہلیہ فرحت نائیک اور ان کی بیٹی کا ایچ آئی وی ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے،  ان جھوٹی خبروں کو تیزی سے پھیلایا گیا جس نے عوام میں تشویش پیدا کر دی۔

سوشل میڈیا پر ذاکر نائیک اور ان کے خاندان سے منسوب جعلی رپورٹس وائرل ہوئیں، لیکن کسی معتبر خبر رساں ادارے یا سرکاری سطح سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی،  اس خاموشی نے افواہوں کو مزید تقویت دی۔

  اب ذاکر نائیک کے وکیل اکبر الدین عبدالقادر نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اس تمام پروپیگنڈے کو سختی سے رد کر دیا ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک مکمل طور پر صحت مند ہیں اور اپنے گھر پر اہل خانہ کے ساتھ موجود ہیں۔ وہ اپنی دینی و تعلیمی سرگرمیوں میں بدستور مصروف ہیں۔

وکیل نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی یہ خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں، ان کا مقصد صرف عوام کو گمراہ کرنا اور ذاکر نائیک کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی قسم کی افواہ پر یقین نہ کریں اور منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پر بھارت میں منی لانڈرنگ، نفرت انگیز تقاریر اور دہشت گردی کی مالی معاونت جیسے جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے، مودی سرکار نے ان کے ادارے “اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن” پر بھی پابندی عائد کر دی تھی، جس کے بعد 2016 میں وہ بھارت چھوڑ کر ملائیشیا منتقل ہوگئے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ذاکر نائیک کی سوشل میڈیا

پڑھیں:

عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے کا نام بتانے سے انکار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے ایف آئی اے کی ٹیم کو اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال کرنے والے شخص کا نام بتانے سے صاف انکار کر دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان سے پوچھ گچھ کی۔
 پوچھے گئے سوالات
ایف آئی اے کی ٹیم، جس کی قیادت ایاز خان کر رہے تھے، نے عمران خان سے پوچھا
آپ کا سوشل میڈیا (ایکس/ٹوئٹر) اکاؤنٹ کون چلاتا ہے؟
کہاں سے اسے آپریٹ کیا جاتا ہے؟
کیا آپ نے کسی اور کو اس اکاؤنٹ تک رسائی دی ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ وہاں سے جو پوسٹس ہوتی ہیں، وہ ریاست مخالف ہو سکتی ہیں؟
 عمران خان کا جواب
عمران خان نے تمام سوالات سننے کے بعد دو ٹوک انداز میں کہا    میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے، میں نہیں بتاؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی سوال پوچھنا ہے تو تحریری طور پر دیا جائے اور جواب وہ اپنے وکلاء کی موجودگی میں دیں گے۔
 ایف آئی اے ٹیم کا دورہ
ایف آئی اے سائبر کرائمز کی ٹیم ایک گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل میں موجود رہی، مگر عمران خان کی جانب سے اکاؤنٹ ہینڈلر کے بارے میں کوئی معلومات نہ مل سکیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
  • این سی سی آئی اے کی جیل میں تفتیش، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پر عمران خان مشتعل ہوگئے
  • این سی سی آئی اے کی عمران خان سے جیل میں تفتیش: سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوال پر جذباتی ردعمل
  • بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی
  • ’لازوال عشق‘ ریئلٹی شو کے خلاف شکایات پر پیمرا کا ردعمل آگیا
  • ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر کی برطانیہ روانگی سے قبل میڈیا گفتگو
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے کا نام بتانے سے انکار
  • اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • کرینہ کپور کی ہم شکل؟ سارہ عمیر کے بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
  •  اورنگی ٹائون میں آنکھوں کے سب سے بڑے اسپتال کا سنگ بنیاد  رکھ دیاگیا