کوئٹہ:

بلوچستان کے ضلع خاران کے دور دراز پہاڑی علاقے خوکاب میں نامعلوم مسلح افراد نے خانہ بدوشوں کے کیمپ پر حملہ کرکے تین بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل اور دیگر 4 افراد کو اغوا کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کو ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک اور اغوا ہونے والے تمام افراد مقامی ہیں اور محمد حسنی بلوچ قبیلے کی ذیلی شاخ سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ دلخراش واقعہ بدھ کو صبح خاران سے تقریباً 70 کلومیٹر مشرق کی جانب تحصیل پتکن کے پہاڑی علاقے خوکاب میں پیش آیا اور مقتولین خانہ بدوش تھے اور خیموں میں رہائش پذیر تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے خانہ بدوشوں کے خیموں پر حملہ کیا اور اس کے نتیجے میں جنگی خان، صاحب خان، نصرت عرف اشرف ولد نیک محمد اور ان کے رشتہ دار ثنا اللہ پیری موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ حملہ آوروں نے صابر اور مقتول ثنا اللہ کے تین بھائیوں بہادر خان، نوکر خان اور احمد خان کو اغوا کر کے نامعلوم مقام کی طرف فرار ہو گئے۔

علاقے میں مواصلاتی نیٹ ورک کی عدم دستیابی کے باعث پولیس کو واقعے کی اطلاع تاخیر سے موصول ہوئی اور متاثرہ خاندان نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع نہیں دی تاہم پولیس نے اپنے ذرائع سے خبر ملنے پر موقع پر پہنچ کر خاندان کے بیانات قلم بند کیے جبکہ خاندان نے کسی کو ملزم نامزد کرنے سے گریز کیا۔

 ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد نے بتایا کہ علاقے میں رہائش پذیر افراد کے مابین قبائلی تنازعات موجود ہیں لیکن اس واقعے کی حتمی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔

ڈی ایس پی کے مطابق پولیس مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے جن میں قبائلی دشمنی، دہشت گردی یا دیگر ممکنہ عوامل شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے اور چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں یہ واقعہ بلوچستان کے حساس علاقوں میں سیکیورٹی کی سنگین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بتایا کہ

پڑھیں:

یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ

 

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔

دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔بحیرۂ اسود میں روس کی بندرگاہ پر رات گئے یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • خیبر، دہشتگردوں نے جرگہ مذاکرات پر مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا
  • ہنگو، پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • خیبر،جرگہ مذاکرات، دہشتگردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • ہنگو : پولیس کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • ہنگو میں پولیس قافلے پر آئی ای ڈی حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی، وزیراعلیٰ کا نوٹس
  • ہنگو: پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی
  • ہنگو پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق