راولپنڈی:

ایف آئی اے نے مقدس شخصیات کی توہین کے مقدمے میں ملزم انجینئر محمد علی مرزا جہلمی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر سول جج وقار حسین گوندل نے جسمانی ریمانڈ دیا۔ ایف آئی اے ٹیم نے ملزم مرزا جہلمی کو کڑے پہرے میں راولپنڈی کچہری میں پیش کیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرکے اسے 19 ستمبر کو پیش کیا جائے۔

جسمانی ریمانڈ بعد ایف آئی اے ٹیم ملزم مرزا جہلمی کو لے کر روانہ ہوگئی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستانی ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب نے گریمی ایوارڈ جیت لیا

کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب نے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے گریمی ایوارڈ جیت لیا ہے۔

وہ ساؤنڈ انجینئرنگ کے شعبے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

طوریس حبیب کو یہ ایوارڈ ہالی ووڈ کی مشہور فلم ڈیون پارٹ 2 کے ساؤنڈ ٹریک پر اپنی فنی اور تکنیکی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، جس کی موسیقی معروف موسیقار ہانس زمر نے ترتیب دی ہے۔

اس موقع پر اپنے سوشل میڈیا پیغام میں طوریس حبیب نے اس اعزاز کو پاکستان کے لیے فخر قرار دیا اور دنیا کے بڑے پلیٹ فارم پر ملک کی نمائندگی کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے کہ طوریس حبیب گریمی ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، اس سے قبل 2022 میں گلوکارہ عروج آفتاب نے یہ عالمی اعزاز حاصل کیا تھا۔

طوریس حبیب کی کامیابی کو ملک بھر میں بھرپور سراہا جا رہا ہے اور اسے پاکستانی ٹیلنٹ کی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی پذیرائی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پڑوسی کی دو کم عمر بچوں سے متعدد بار بدفعلی
  • کراچی: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • راولپنڈی؛ خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی اڈیالہ جیل منتقل 
  • توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی اڈیالہ جیل منتقل
  • پاکستانی ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب نے گریمی ایوارڈ جیت لیا
  • بچیوں سے زیادتی کیس ‘ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کررہے ہیں
  • وزیر اعظم شہباز شریف  حجاز مقدس کے سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • ٹنڈوآدم ،جعلی چیک دینے کے الزام میں ضمانت کی درخواستیں رد