خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 35 فتنہ الخوارج ہلاک، 12 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 35 فتنہ الخوارج ہلاک، 12 جوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 35 خوارج واصلِ جہنم ہوگئے جبکہ 12 جوان بھی وطن پر قربان ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، کارروائی کے دوران جوانوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 22 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ایک اور جھڑپ جنوبی وزیرستان میں پیش آئی جہاں مزید 13 خوارج کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے 12 بہادر سپوت جام شہادت نوش کر گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم ہلاک شدہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو ان علاقوں میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس نے بلا کسی شک و شبہ افغان شہریوں کی ان مذموم کارروائیوں میں براہِ راست شمولیت کی تصدیق کی ہے، علاوہ ازیں فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ہونا ایک سنگین تشویش ہے، پاکستان توقع کرتا ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی میں موجود کسی بھی خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے کیونکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، قیمت میں کتنا اضافہ ہو سکتا ہے؟ حکومت نے آئی ایم ایف سے سیلاب متاثرین کے بجلی بل 3 ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی درخواست کردی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حق میں اقوام متحدہ کے اسپیشل رپورٹر کو ہنگامی اپیل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قصور سیکٹر اور جلال پور پیر والا، ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ خیبر پختونخوا کے ورلڈ بینک منصوبے میں 10 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بڑا فراڈ پنجاب کے بعد سیلاب سندھ میں زور پکڑنے لگا، گڈوبیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ، اونچے درجےکا سیلاب ایشیا کپ،پاکستان کا عمان کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج
پڑھیں:
معاہدہ ہوگیا، امید ہے اب دہشتگردی کی کارروائیاں نہیں ہوں گی: عطا تارڑ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاکہ معاہدہ طے پاگیا امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشت گرد کارروائیاں بند ہوں گی، جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے خلاف سزا کا تعین کیا جائے گا، آنے والے دنوں میں امن قائم ہوگا، پوری دنیا کو پتہ ہے کہ پاکستان پر حملے ہو رہے تھے، پاکستان کیخلاف دہشت گردوں کو سپورٹ کیا جارہا تھا۔
حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں بڑی کمی پرغور
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے موقف کی تائید اور بیانیہ کی جیت ہے۔