عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے اقوام متحدہ میں اپیل دائر کر دی : زلفی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے تشدد، ڈاکٹر ایلس ایڈورڈز کے پاس دو باضابطہ اپیلیں جمع کرائی گئی ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں زلفی بخاری نے بتا یا کہ عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے اپنے والد کے لیے اپیل جمع کرائی جبکہ مریم وٹو نے اپنی بہن بشریٰ بی بی کے لیے اپیل جمع کروائی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی غیر قانونی قید اور غیر انسانی سلوک کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی قیدی کی اہلیہ کو بھی صرف اس کے حوصلے کو توڑنے کے لیے قید کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔
صدرمملکت، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا 6 ماہ کا ریکارڈ جاری
???? I am pleased to announce that two formal appeals have been submitted to the UN Special Rapporteur on Torture, @DrAliceJEdwards, on behalf of former PM @ImranKhanPTI and his wife, Bushra Bibi.
Imran Khan’s sons, Sulaiman and @Kasim_Khan_1999, have submitted the appeal for their… pic.twitter.com/wtNjXU9y2R — Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) September 12, 2025
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سپریم کورٹ کا 24سال بعد فیصلہ، ہائیکورٹ کا حکم برقرار،پنشن کے خلاف اپیل مسترد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ڈاکٹر کے رضاکارانہ استعفے پر پنشن کیس کا 24 سال بعد فیصلہ کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا حکم برقرار رکھاہے اور پنشن کے خلاف اپیل مسترد کردی۔
دوران سماعت وکیل نے کہاکہ ڈاکٹر نے میڈیکل مسائل کی بنیاد پر استعفیٰ دیا تھا، عدالت نے کہاکہ ایک شخص نے 18 سال سروس دی، بیمار ہوگیا تو آپ چاہتے ہیں بھوکا مر جائے؟
جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ ڈاکٹر کی عمر 73 برس ہو گئی، 18برس کام کیا، پنشن بھی نہیں دے رہے، جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اب اس عمر میں زبردستی نوکری کروائیں گےَ؟
جسٹس شاہد وحید نے کہاکہ میڈیکل گراﺅنڈ پر استعفیٰ جبری ریٹائرمنٹ نہیں ہوتا، جبری ریٹائرمنٹ سزا ہوتی ہے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کیا چاہتے ہیں کہ ایک روپیہ بھی نہ ملے؟ عدالت نے ہائیکورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے پنشن کے خلاف اپیل مسترد کردی۔