قطر کے تعاون کے سبب بیرونی ممالک میں پھنسے 6 ہزار خطوط و پارسل پاکستان پہنچنا شروع
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
پاکستان پوسٹ نے 2 ہفتوں کے تعطل کے بعد بین الاقوامی ڈاک کی ترسیل قطر پوسٹ کے ذریعے دوبارہ شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پوسٹ نے عوامی سہولت کے لیے کیا بڑا فیصلہ کیا؟
قومی انٹرنیشنل ایئر لائنز ڈاک کو دوحہ پہنچائے گی جہاں سے قطر پوسٹ اپنے نیٹ ورک کے ذریعے اسے حتمی منزل تک بھیجے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پوسٹ نے اتحاد ایئرویز کو واجب الادا 2 ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی تھی جس کے سبب فضائی کمپنی نے یکم ستمبر سے تمام اقسام کی بین الاقوامی ڈاک کی نقل و حمل بند کر دی تھی۔
اس وقت صرف پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ہی ان ممالک میں بین الاقوامی ڈاک سنبھال رہی ہے جہاں اس کی پروازیں چلتی ہیں تاہم گزشتہ 2 ہفتوں سے 6 ہزار سے زائد خطوط اور پارسلز التوا کا شکار تھے کیونکہ نجی ایئر لائنز انہیں لے جانے سے انکار کر رہی تھی۔
6 ہزار سے زائد التوا میں پڑی خطوط اور پارسلز اب قطر پوسٹ کے ذریعے روانہ کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیے: پاکستان پوسٹ کی جلد نجکاری کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟
رپورٹس کے مطابق یہ مسئلہ وفاقی حکومت کو رپورٹ کیا گیا جس نے قطر پوسٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کیا تاکہ پاکستان پوسٹ کی ڈاک ان ممالک میں بھی پہنچائی جا سکے جہاں پی آئی اے کی پروازیں نہیں جارہیں۔
اس مسئلے کے حل کے لیے قطر پوسٹ کے ساتھ بات چیت ہوئی اور پاکستان پوسٹ کے آپریشنز کے ڈائریکٹر جنہوں نے یو اے ای میں کونسل آف ایڈمنسٹریشن اور پوسٹل آپریشنل کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کی، نے اپنے قطر پوسٹ کے ہم منصب سے ملاقات کی اور اس درخواست کو تقویت دی۔
قطر پوسٹ نے اب پاکستان پوسٹ کو اپنی ’کلوزڈ ٹرانزٹ سروس‘ فراہم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
پاکستان اور قطر کے درمیان ڈاک کی ترسیل دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور اب پاکستان پوسٹ خطوط، پارسلز اور دیگر ڈاک قطر پوسٹ کے ذریعے پہنچائے گی۔
مالی مشکلات کی وجہ سے پاکستان پوسٹ نجی ایئر لائنز کے واجب الادا پیسے ادا نہیں کر پا رہی تھی اور وزارت خزانہ سے مالی امداد کی درخواست کی گئی ہے تاکہ آئندہ مسائل سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں: پاکستان پوسٹ میں ملازمت کے مواقع بند، 1500 سے زائد آسامیاں ختم
پاکستان پوسٹ اور قطر پوسٹ کے درمیان معاہدے کے تحت تمام اقسام کی ڈاک، خطوط، پارسلز اور ایمرجنسی میسیج سروس کو پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے دوحہ پہنچایا جائے گا اور وہاں سے قطر پوسٹ اپنے شراکت دار ایئر لائنز کے ذریعے حتمی منزل تک بھیجے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اتحاد ایئر ویز بیرونی ممالک میں پھنسی ڈاک پاکستان پوسٹ پی آئی اے قطر پوسٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتحاد ایئر ویز پاکستان پوسٹ پی ا ئی اے قطر پوسٹ پاکستان پوسٹ قطر پوسٹ کے ایئر لائنز ممالک میں کے ذریعے پوسٹ نے
پڑھیں:
ہم افغان سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی کو مسترد کرتے ہیں، بگرام ایئر بیس سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیان پر افغانستان کا رد عمل
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)بگرام ایئر بیس سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیان پر افغانستان نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغان سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی کو مسترد کرتے ہیں۔
افغان وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی ناقابل عمل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز دورہ برطانیہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شی جن پنگ سے بات ہو رہی ہے، امید ہے کچھ فائنل ہوجائےگا، چین سے بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان پر حملے سے متعلق کمسن بچے کاسوال،بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف لاجواب ہو گئے
مزید :