آئی سی سی کا پی سی بی پر پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام، معافی ویڈیو پر اعتراض
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر ایشیا کپ کے دوران پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے پی سی بی کو ایک سخت لہجے پر مبنی ای میل ارسال کی، جس میں واضح کیا گیا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے درمیان ہونے والی میٹنگ کو موبائل فون سے ریکارڈ کرنا پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا (PMOA) کے ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: پاکستان یو اے ای میچ میں ایک گھنٹے کی تاخیر، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
میٹنگ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، منیجر نوید اکرم چیمہ اور میڈیا منیجر نعیم گیلانی موجود تھے جبکہ آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان بھی شریک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق جب نعیم گیلانی نے میٹنگ کی ویڈیو بنانی چاہی تو انہیں بتایا گیا کہ انسداد بدعنوانی کوڈ کے مطابق موبائل فونز PMOA میں لانے کی اجازت نہیں ہے۔
میچ ریفری پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی، پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان اورمنیجر سے معافی مانگی، ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی وڈیو جاری کردی گئی pic.
— Ali Tanoli (@alitanoli889) September 17, 2025
تاہم پی سی بی نے مؤقف اپنایا کہ ویڈیو ریکارڈنگ کے بغیر پاکستان ٹیم یو اے ای کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی، جس کے بعد سمجھوتہ کیا گیا اور ریکارڈنگ بغیر آڈیو کے کر لی گئی۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی
ای میل میں آئی سی سی نے واضح کیا کہ پی سی بی نے متعدد خلاف ورزیاں کیں اور اینڈی پائی کرافٹ کی معافی سے متعلق بورڈ کا بیان درست نہیں۔ گپتا کے مطابق میچ ریفری نے صرف ’غلط فہمی اور غلط مواصلات پر افسوس‘ کا اظہار کیا تھا، جبکہ پی سی بی نے اسے ’پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی‘ کے طور پر جاری کیا۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف ’ہینڈ شیک گیٹ‘ تنازع کے بعد پاکستان اور یو اے ای کا میچ ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تھا۔
پی سی بی نے اس دوران اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور حتیٰ کہ ٹیم کو ایشیا کپ سے واپس بلانے کی دھمکی بھی دی، تاہم آئی سی سی نے تحقیقات کے بعد ریفری کو کلیئر قرار دیا اور میچ مذاکرات کے بعد شروع ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایشیا کپ بھارتی خبر رساں ادارے پاکستان کرکٹ بورڈ پی ٹی آئی پی سی بی معافی ویڈیوذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایشیا کپ بھارتی خبر رساں ادارے پاکستان کرکٹ بورڈ پی ٹی ا ئی پی سی بی معافی ویڈیو ریفری اینڈی پائی کرافٹ پی سی بی نے میچ ریفری ایشیا کپ کے مطابق کے بعد
پڑھیں:
ہینڈ شیک تنازع: پی سی بی کا مطالبہ تسلیم، آئی سی سی نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ میں پاکستان کے باقی میچز سے ہٹا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کا رویہ جانبدارانہ تھا، اور انہوں نے ٹاس کے وقت دونوں کپتانوں کے درمیان روایتی مصافحے کی اجازت نہیں دی، جو کھیل کی روح کے منافی سمجھا گیا۔
اسی بنیاد پر پاکستان نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹا دیا جائے۔
اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، اور آئی سی سی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے اینڈی پائی کرافٹ کو ریفری کے فرائض سے سبکدوش کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو وہ ایشیا کپ کے باقی میچز میں شرکت نہیں کرے گا۔