سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح،ترقی چھوٹے شہروں سے شروع ہوگی، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کر دیا، بزرگ شہریوں اور طلبہ کے لیے سفری سہولت مفت ہوگی، مریم نواز نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ جیل میں بیٹھے قیدی کو نہیں معلوم کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کر چکا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں روایت ہے ترقی اور بڑے پروجیکٹ کو بڑے شہر سے شروع کیا جاتا ہے، پہلے ترقی بڑے شہروں سے شروع ہوکر وہاں ہی ختم ہوجایا کرتی تھی، اب چھوٹے شہروں سے ترقی شروع ہوکر پورے پاکستان میں پھیلے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ اپنے پہلے دور ے پر سرگودھا کے اسپتالوں میں گئی تو جان کر دکھ ہوا کہ پورے سرگودھا میں دل کے علاج کا اسپتال نہیں، سرگودھا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے آج کام شروع کردیا ہے، انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جلد فنکشنل ہوجائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے پورے پنجاب سے اسپیشلسٹ ڈھونڈ ڈھونڈ کر سرگودھا بھیجے، اب سرگودھا میں دل کے مریضوں کو علاج کیلئے فیصل آباد یا لاہور نہیں جانا پڑے گا، اگلے ماہ نوازشریف سے درخواست کریں گے کہ وہ سرگودھا نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اپنے ہاتھ سے افتتاح کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں کبھی سرکاری یا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم جیسی کوئی چیز نہیں تھی، دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے مسافر بسوں کی چھتوں پر بیٹھے ہوتے ہیں، خواتین مسافر بسوں میں بہت تنگ ہوتی ہیں، سرگودھا کے عوام ٹوٹی پھوٹی ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے پر مجبور تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ آج ماڈرن،باعزت اورسکون والی سوار ی کا تحفہ لائی ہوں، الیکٹرک بسوں میں خواتین کیلئے الگ حصہ بنایا گیا ہے جس میں سی سی ٹی وی نصب ہیں، الیکٹرک بسوں میں اسپیشل افراد، خواتین، بزرگ اورطلبہ 100فیصد مفت سفر کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھیرا سے سرگودھا تک ٹوٹی پھوٹی بسوں کا کرایہ 200روپے ہوتا تھا، اب بھیرا سے سرگودھا تک کا کرایہ صرف 20روپے ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، بھارت نے پاکستان میں پانی چھوڑاجس سے 3دریاؤں میں پانی آیا، آپ کی وزیراعلیٰ جاگ رہی تھی، تاریخ کے بدترین سیلاب سے 27شہر اور5ہزار گاؤں متاثر ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم جاگ نہ رہے ہوتے بہت زیادہ نقصان ہونے کا خطرہ تھا، 25لاکھ افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات تک پہنچایا، ایک ایک ٹرک میں 10ہزار افراد تک تیار کھانا، ادویات پہنچائیں، ہم نے لاکھوں جانوروں کو بھی ریسکیو کیا اورمحفوظ مقامات تک منتقل کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرگودھا میں مریم نواز نے کہا کہ
پڑھیں:
الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی۔جج رانا زاہد محمود نے پی پی 159سے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے کہاکہ عذرداری میں الیکشن ایکٹ2017کے رول 144کو پورا نہیں کیاگیا،انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں،بیان حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام نہیں ،انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کیلئے پیش نہیں کیا جا سکتا۔
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے مہر شرافت علی نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
مزید :