Daily Mumtaz:
2025-11-05@08:45:45 GMT

60 سال نظروں سے اوجھل رہا زمین کا نیا چاند دریافت

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

60 سال نظروں سے اوجھل رہا زمین کا نیا چاند دریافت

زمین کے گرد گردش کرنے والے ایک نئے چاند (Quasi-Moon) کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جسے سائنس دانوں نے 2025 PN7 کا نام دیا ہے۔ حیران کن طور پر یہ چھوٹا سیارچہ گزشتہ 60 سالوں سے زمین کے قریب مدار میں گردش کر رہا تھا، مگر اس کی کم روشنی اور ناقص مشاہداتی زاویوں کے باعث یہ طویل عرصے تک سائنس دانوں کی نظروں سے اوجھل رہا۔

یہ انکشاف اسپین کی کمپلوتینسے یونیورسٹی آف میڈرڈ سے تعلق رکھنے والے ماہرِ فلکیات کارلوس ڈی لا فوئنٹے مارکوس کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق میں سامنے آیا ہے، جسے 2 ستمبر 2025 کو ریسرچ نوٹس آف دی امریکن ایسٹرونومیکل سوسائٹی (AAS) میں شائع کیا گیا ہے۔

قریبی چاند وہ فلکی اجسام ہوتے ہیں جو زمین کے گرد براہِ راست گردش نہیں کرتے، بلکہ وہ سورج کے گرد ایسا مدار اختیار کرتے ہیں جو زمین کے مدار سے ہم آہنگ ہوتا ہے۔ اس ہم آہنگی کی وجہ سے وہ ایسے دکھائی دیتے ہیں جیسے زمین کے ساتھ ساتھ حرکت کر رہے ہوں، مگر درحقیقت وہ زمین کے مستقل قدرتی چاند نہیں کہلاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق مذکورہ نیا چاند زمین کے سات معلوم قریبی چاندوں میں سے سب سے چھوٹا اور سب سے غیر مستحکم ہے۔ اس کا قطر تقریباً 62 فٹ (19 میٹر) ہے، جو اسے فلکیاتی لحاظ سے ایک نہایت مختصر جسم بناتا ہے۔ اگرچہ یہ سیارچہ روشنی میں انتہائی مدھم ہے، لیکن اعلیٰ معیار کی دوربین کے ذریعے اسے دیکھنا ممکن ہے۔

یہ چاند سورج کے گرد زمین جیسا ہی مدار اختیار کرتا ہے، اور زمین سے اس کا فاصلہ 28 لاکھ میل سے لے کر 3.

7 کروڑ میل تک رہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، یہ سیارچہ آئندہ 60 سالوں تک زمین کے ساتھ اپنی ہم آہنگ حرکت برقرار رکھے گا، جس کے بعد ممکن ہے کہ کششِ ثقل کے باعث اس کا مدار تبدیل ہو جائے۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ کارلوس ڈی لا فوئنٹے مارکوس نے بتایا ہے کہ، ”یہ سیارچہ چھوٹا، کمزور اور زمین سے مشاہدے کے لیے غیر موزوں زاویے پر موجود ہے، اس لیے یہ تعجب کی بات نہیں کہ یہ اتنے برسوں تک ہماری نظروں سے پوشیدہ رہا۔“

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس قریبی چاند کا ذکر سب سے پہلے فرانسیسی صحافی ایڈرین کوفینیٹ نے کیا تھا، جنہوں نے 30 اگست 2025 کو مائنر پلینٹ میلنگ لسٹ (Minor Planet Mailing List) پر اس کی مدار کی تفصیلات شائع کی تھیں۔ ان کے مطابق، ”پی این سیون 2025 بظاہر آئندہ 60 سالوں تک زمین کا کوآزی سیٹلائٹ رہے گا۔“

یہ دریافت نہ صرف فلکیاتی تحقیق میں ایک اہم پیش رفت ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ہماری زمین کے گرد اب بھی ایسے کئی اجرامِ فلکی موجود ہو سکتے ہیں جو جدید ترین آلات کے باوجود ہماری نظروں سے اوجھل ہیں۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: زمین کے کے گرد

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام کانفرنس "آزادی اور ہماری زمہ داریاں"

مجلس وحدت مسلمین ضلع گلگت کے زیر اہتمام یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے کانفرنس بعنوان " آزادی اور ہماری ذمہ داریاں" کا انعقاد ہوا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ایم ڈبلیو ایم گلگت کے زیر اہتمام جی بی کے یوم آزادی کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع گلگت کے زیر اہتمام یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے کانفرنس بعنوان " آزادی اور ہماری ذمہ داریاں" کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس سے شیخ نئیر عباس مصطفوی (سینئر نائب صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی)، میثم کاظم (اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی)، احسان علی ایڈووکیٹ (چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی جی بی)، حاجی غلام عباس (جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن امامیہ جی بی)، انجینئر محبوب ولی حر (صدر منہاج القرآن جی بی)، اجمل حسین (پی ٹی آئی)، جہانزیب انقلابی (جماعت اسلامی)، احسان علی (پی پی پی)، ابرار بگورو (اے اے سی)، راجہ عابد (طالبعلم رہنماء) اور حاجی نائب خان (سماجی رہنما) نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • 2025 کا سب سے بڑا چاند کب آسمان پر چمکتا نظر آئے گا
  • سال کا سب سے بڑا چاند آج نظر آئے گا، پاکستان میں واضح طور پر دیکھنا ممکن ہوگا؟
  • آج سال کا سب سے بڑا ’سپر مون‘ ہوگا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاندار نظارہ
  • گمراہ کُن خبروں کی آگ اور مصنوعی ذہانت کا ایندھن
  • اٹک:تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت
  • ضلع اٹک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت
  • ملکی معیشت کے لیے خوشخبری ، اٹک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت
  • ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام کانفرنس "آزادی اور ہماری زمہ داریاں"
  • کوکنگ آئل اور ہماری صحت
  • اجنبی مہمان A11pl3Z اور 2025 PN7