ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کو ان کے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرفراز چوہدری چھٹی پر چلے گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی تعیناتی تاحال عمل میں نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیے: جوئے کی پروموشن کا الزام: ڈکی بھائی کے بعد مزید 2 ٹک ٹاکرز این سی سی آئی اے کے نشانے پر، نوٹسز جاری
سرفراز چوہدری جوئے کی پروموشن اور مالیاتی فراڈ سے متعلق جرائم کے خلاف کارروائیوں اور سوشل میڈیا پر ان کے تدارک کے حوالے سے کافی متحرک سمجھے جاتے تھے۔
انہوں نے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی سمیت کئی اہم سوشل میڈیا شخصیات کے خلاف جوئے کی تشہیر کے الزام میں کارروائیاں بھی کی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے این سی سی آئی اے ڈکی بھائی سرفراز چوہدری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے این سی سی ا ئی اے ڈکی بھائی سرفراز چوہدری سرفراز چوہدری ڈکی بھائی
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا، ایف بی آر بڑی کارروائی کے لیے تیار
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد کے خلاف یکم اکتوبر سے کارروائی شروع کی جائے گی۔
ایک لاکھ افراد کا ڈیٹا جمعمیڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے نادرا اور لائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیم کی مدد سے سوشل میڈیا پر اپنی عیش و عشرت دکھانے والے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔ شادیوں پر بڑے اخراجات کرنے والے نان فائلرز کو بھی کڑی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔
مہنگی گاڑیوں، کشتیوں، موٹرسائیکلوں، فارم ہاؤسز، فلیٹس، بنگلوں اور قیمتی کپڑوں، جیولری اور گھڑیوں کی نمائش کرنے والے افراد کے گوشواروں کی سختی سے جانچ پڑتال کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، ٹیکس چوری کی ٹھیک اطلاع پر ڈیڑھ کروڑ تک کا اعلان کردیا
شادیوں میں 20،20 ہزار ڈالر کے سوٹ پہننے اور نوٹ نچھاور کرنے والے بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے۔
نادرا کی معاونت، مکمل تفصیلات ایف بی آر کے پاسایف بی آر حکام کے مطابق نادرا کی معاونت سے ان افراد کے کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز، بیرون ملک سفر اور دیگر اخراجات کی تمام تر تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔
ایف بی آر نے واضح کر دیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔
جو افراد مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے، ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف بی آر پاکستان دولت کی نمائش سوشل میڈیا