ڈکی بھائی کے خلاف کارروائی کرنے والاایف آئی اے افسر سرفراز چوہدری معطل
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
لاہور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف کارروائی کرنے والےایف آئی اے افسر سرفراز چوہدری کو معطل کردیاگیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر NCCIA جوئے کی تشہیر کے کیس میں متحرک تھے، اب جنت مرزا اور متھیرا کو بھی نوٹس جانیوالے تھے جبکہ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ لاہور پولیس کے افسرا ن کیخلاف صحافیوں کی درخواست قبول کرنے پر بھی ان سے بازپرس ہوئی تھی لیکن معطلی کے بعد سرفراز چوہدری نے لاہور میں اپنے دفتر کا چارج چھوڑ دیا، یہ بات صحافی و ولاگر منصور علی خان نے بتائی۔
اپنے ولاگ میں منصور علی خان نے بتایاکہ ڈکی بھائی جوئے کی تشہیر کے کیس میں گرفتار ہیں، دیگر لوگوں کو بھی نوٹس دیے گئے ، جوئے کی تشہیر کرنیوالے ٹک ٹاکرزاور یوٹیوبرز کیخلاف کام انہوں نے بڑی سختی سے کیا اور ڈکی بھائی کے بھی کروڑوں روپے کا پتہ لگا یالیکن ضروری نہیں کہ دو نمبر کمائی ہو، اس سے جڑے کیسز کی چھان بین کررہے تھے اور ذرائع بتاتے ہیں کہ اگلے مرحلے میں جنت مرزا اور متھیرا کونوٹس جانے والے تھے کہ سرفرازچوہدری کو معطل کردیاگیا، ندیم نانی والا ،رجب بٹ اور اقرارکنول کو نوٹس جاچکے ہیں، اس سب تفتیش کا فیس وہی تھے ، ویسے کام تو باقی لوگ بھی ساتھ کررہے تھے۔
ان کا مزید بتانا تھاکہ ایک تھیوری چل رہی ہے کہ شاید ٹک ٹاکرز کے کیس کا پریشر ہو، ایک اور تھیوری بھی چل رہیہ ہے جس کاشایدآپ کو پتہ نہ ہو، چند ہفتوں سے لاہور کے صحافیوں اور پنجاب پولیس کا آکڑا چل رہاہے،کچھ صحافیوں نے پولیس کے افسران کیخلاف پریس کانفرنس بھی کی ، بنیادی طورپر ان صحافیوں کی طرف سےاین سی سی آئی اے سے رابطہ کیاگیا اور شکایت کی گئی جو منظور کرلی گئی، اس کا مدعا بھی سرفراز چوہدری پر ڈالا گیاکہ شکایت قبول کیوں کی گئی؟ سرفراز چوہدری نے موقف یہ دیا کہ اگر سائل آئے تو شکایت تو سننی ہے، واپس تو نہیں بھیج سکتے، بہت بڑے لوگ بھی اس جھگڑے میں شامل ہوسکتے ہیں۔
بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کرانے سے انکار
ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، ٹک ٹاک معاہدے پر پیش رفت
انہوں نے مزید بتایاکہ سرفراز چوہدری نے لاہور میں اپنے دفتر کاچارج چھوڑ دیا ہے اور انہیں اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، جوئے کی تشہیر کے کیس پر بھی شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ کہیںاسے بھی بریک نہ لگ جائے کیونکہ اس کیس میں ملوث مزید افراد کے بارے میں بھی ماضی میں اشتہار جاری ہیں، شواہد موجود ہیں کہ ان لوگوں نے بھی کام کیا ہوا ہے۔
گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں 9 مئی مقدمے میں سزا یافتہ قیدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سرفراز چوہدری جوئے کی تشہیر ڈکی بھائی کے کیس
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔