شہر قائد میں گاڑی کی خرید و فروخت میں فراڈ کرنے والے شہری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اوڈی گاڑی کے ڈیلر بن کر شہری سے فراڈ کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت اوڈی گاڑی کے ڈیلر بن کر شہری سے فراڈ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

شکایت کنندہ کے وکیل بیرسٹر افتخار شاہ نے موقف دیا کہ ملزمان نے اپنے کو آپ کو پاکستان میں اوڈی کے مجاز ڈیلر کے طور پر متعارف کرایا۔

شکایت کنندہ کو بعد میں معلوم ہوا کہ ملزمان کو اختیار نہیں تھا۔ شکایت کنندہ نے گاڑی کی خریداری کے لئے ملزمان کے اکاؤنٹ میں 10 ملین روپے جمع کروائے۔

ملزمان کی جانب سے اوڈی گاڑی فراہم نہیں کی گئی نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ ملزمان میں کمپنی کے مالک سید ارشد رضا سمیت 6 افراد شامل ہے۔

عدالت نے نامزد ملزمان کے 50 ہزار روپے کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ایس ایچ او میٹھا در کو وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فراڈ کرنے

پڑھیں:

9 مئی مقدمات، علیمہ، عظمی خان، اعظم سواتی ،اسد عمر کی ضمانتوں میں توسیع

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )نو مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی راہنماﺅں علیمہ خان، عظمی خان، اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ہے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلا ﺅگھیرا ﺅکے 6 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے ملزمان اعظم خان سواتی، علیمہ خان، عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی.

(جاری ہے)

عدالت میں علیمہ خان اور عظمی خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، اعظم خان سواتی نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس بھی عدالت پیش ہوئے علاوزہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کورکمانڈر ہاﺅس، عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے سمیت دیگر مقدمات میں سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی جس میں اسد عمر اور اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے. بعدازاں عدالت نے سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی، عدالت نے سماعت پر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر دلائل طلب کر رکھے تھے اسد عمر نے کورکمانڈر ہاﺅ س، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان کیسز میں ضمانت دائر کی جبکہ اعظم خان سواتی نے کورکمانڈرہاﺅ س حملہ اور دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے سابق وزرا پر بغاوت اور کارکنان کو جلا ﺅ گھیرا ﺅ پر اکسانے کے الزامات عائد ہیں. 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ؛ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کیخلاف پولیس کا بڑا فیصلہ
  • سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیروں کی شامت آگئی، کارروائی کا فیصلہ 
  • 9 مئی مقدمات، علیمہ، عظمی خان، اعظم سواتی ،اسد عمر کی ضمانتوں میں توسیع
  • 9 مئی مقدمات: خدیجہ شاہ سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • 9 مئی کے دو مقدمات میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • نو مئی کے دو مقدمات میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی توثیق
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار