بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم: آئی جی سندھ کا کراچی کے چار ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
کراچی:
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے چار ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کے احکامات دے دیے۔
ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک، ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور، ڈی ایس پی کھارادر شبیر احمد، ڈی ایس پی عیدگاہ ظفر اقبال کے خلاف تنویر عالم اوڈھو کو انکوائیری افسر مقرر کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک پر الزام ہے کہ بحیثیت ایس ایچ او سچل زمینوں پر قبضے اسمگلنگ کے سامان اور ایرانی ڈیزل کی فروخت کی سہولت کاری میں ملوث رہے۔
ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور پر الزام ہے کہ منشیات فروشوں، جوئے سٹے، گٹکا ماوا، پارکنگ مافیا، چائے کے ہوٹلوں پتھاروں اور دکانوں سے ہفتہ وصولی کرتے ہیں۔
ڈی ایس پی کھارادر شبیر احمد ہاتھ گاڑی/ٹھیلے والوں چائے کے ہوٹلوں سے وصولی میں ملوث ہے۔
ڈی ایس پی عید گاہ ظفر اقبال بجولہ پر الزام ہے کہ غیر قانونی پارکنگ، ہاتھ گاڑی/ٹھیلوں اور چائے کے ہوٹلوں سے بھتہ وصولی کرتے ہیں۔
چاروں افسران پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کے لئے انکوائیری ترتیب دی گئی ہے، آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ چاروں افسران کے خلاف انکوائری مکمل کرکے 26 ستمبر تک رپورٹ جمع کروائی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔