راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت کی انتظامیہ کی نااہلی، راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہو گیا، راولپنڈی کے ہسپتال ڈینگی کے سینکڑوں مریضوں سے بھر گئے، طبی ماہرین کا ڈینگی مزید پھیلنے کے خدشے کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی آوٹ آف کنٹرول ہوگیا ،سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 413 ہوگئی ہے جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکوں میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 400کراس کر گئی ہے۔

طبی ماہرین نے آئندہ ڈیڑھ ماہ ڈینگی پھیلائو کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیئے ہیں۔ کل 4982897گھر چیک کئے گئے جس میں 130336گھروں سے لاروا برآمد ہوا ہے۔ہاٹ سپاٹ ایریاز سے 17862لاروا برآمد ہوئے جس کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کلئیرڈ ایریاز سے تھرڈ پارٹی سروے میں 113مقامات سے بھاری پیمانے پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔دوسری جانب بغیر بتائے غیر حاضر رہنے والے 13اور جھوٹی رپورٹس دینے پر 3ڈینگی ورکرز معطل کردیئے گئے ہیں۔

ڈینگی آپریشن میں لاروا برآمدگی پر 3894مقدمات درج اور 1722پراپرٹیز سیل کردی گئی ہیں جبکہ ڈینگی لاروا ملنے پر 3304چالان اور مجموعی 97لاکھ 84ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کی صورتحال سے متعلق سرویلینس رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق مزید 33مریض سامنے آگئے ۔انسدادِ ڈینگی ٹیمز کی جانب سے مختلف سیکٹرز اور یونین کونسلز میں 467 مقامات کا معائنہ کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئے ،19 کیسز دیہی علاقوں جبکہ 14 کیسز شہری علاقوں سے سامنے آئے،لاروا چیکنگ کے دوران 4 پازیٹو جبکہ 9 نیگیٹو لاروا رپورٹ ہوا ،ڈینگی کے خاتمے کے لیے 1141 پوائنٹس پر فوگنگ اور 1025 مقامات پر اسپرے کیا گیا،انسدادِ ڈینگی ٹیموں کی آپریشنل سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈینگی کے مکمل خاتمے تک انسدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ڈینگی کے خاتمے میں تعاون کریں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں ڈینگی کے مطابق ڈینگی کے

پڑھیں:

4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA پنجاب) نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں 4 اور 5 نومبر کے دوران ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کے بعد موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، مری اور گلیات جیسے بالائی علاقوں میں برف باری بھی متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

سموگ میں کمی کی امید

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ متوقع بارشوں سے سموگ میں کمی کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ سموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں، اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

عوام اور کسانوں کے لیے ہدایات

شہری خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

کسان اپنی زرعی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔

یہ بھی پڑھیے موسم سرما میں فلو، کھانسی اور انفیکشنز سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

ہنگامی حالات میں شہری پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے اور تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب پی ڈی ایم اے موسم

متعلقہ مضامین

  • سندھ ،ڈینگی سے 21 ہلاکتیں،متاثرین کی تعداد ساڑھے 9ہزارتک پہنچ گئی
  • رواں برس سندھ میں ڈینگی سے ہلاکتیں 21 تک پہنچ گئی
  • آٹے اور میدے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف راولپنڈی میں نان بائیوں کی ہڑتال
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں 20 نئے کیسز رپورٹ
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے حملے تیز، 24 گھنٹوں میں 20 نئے کیسز رپورٹ
  • علیمہ خان کی گرفتاری ایک مرتبہ پھر ٹل گئی
  • 4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 1372 تک پہنچ گئی
  • اسلام آباد، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا
  • ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، اسپتالوں میںجگہ کم پڑ گئی