صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے جھڑپ‘ ایمان مزاری‘ انکے شوہر اور وکلا کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (آئی ایچ سی بی اے) کے صدر کے ساتھ جھڑپ کے بعد حکومت مخالف مؤقف رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن ایڈووکیٹ ایمان مزاری، ان کے شوہر اور تحریک انصاف سے وابستہ متعدد وکلا کے خلاف دہشت گردی کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق بار قیادت نے الزام عاید کیا کہ وکلا کے ایک گروپ نے اس کے صدر پر حملہ کیا، انہیں ہراساں کیا اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگائے۔ وکلا نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام سے معطل کرنے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں مظاہرہ کیا تھا۔مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور عدلیہ کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے، اسلام آباد بار کونسل کے رکن علیم عباسی، سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی اور ایڈووکیٹ ایمان مزاری ان نمایاں وکلا میں شامل تھے جنہوں نے ریلی میں شرکت کی۔تاہم مظاہرے کے بعد کشیدگی اس وقت بڑھی جب پی ٹی آئی سے وابستہ وکلا، جن میں انتظار حسین پنجوتھا، نعیم پنجوتھا اور فتح اللہ برکی شامل تھے، آئی ایچ سی بی اے کے صدر واجد علی گیلانی کے سامنے آگئے، عینی شاہدین کے مطابق پی ٹی آئی وکلا نے واجد علی گیلانی کو دھکا دیا جس سے جھگڑا ہوا، تاہم آئی ایچ سی بی اے کے سیکرٹری منظور احمد جاجا اور دیگر وکلا نے بیچ بچاؤ کرایا۔بعد ازاں آئی ایچ سی بی اے کے صدر واجد علی گیلانی، سیکرٹری اور بار کونسل کے نائب چیئرمین نصیر احمد کیانی کے ہمراہ واقعے کی مذمت کی اور اعلان کیا کہ بار کونسل کو ریفرنس بھیج کر ملزم وکلا کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے اور ان کے لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ واجد علی گیلانی نے الزام لگایا کہ وکلا کے ایک گروہ، جس میں ایمان مزاری اور زینب جنجوعہ بھی شامل تھیں، نے ان پر جسمانی حملہ کیا، انہیں گھسیٹا اور غدار قرار دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئی ایچ سی بی اے واجد علی گیلانی ایمان مزاری اسلام ا باد کے خلاف وکلا کے کے صدر
پڑھیں:
توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی اڈیالہ جیل منتقل
توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مرزا محمد علی کو این سی سی آئی اے عملے نے جیل حکام کے حوالے کیا۔
مرزا محمد علی کے خلاف این سی سی آئی اے راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے، ذرائع نے کہا کہ مرزا محمد علی کے خلاف توہین رسالت اور پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔