فنڈز کی کمی نہیں، ایک ماہ میں متاثرین سیلاب کا ازالہ کر دیا جائیگا: مجتبیٰ شجاع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب کی مالی حالت مستحکم ہے۔فنڈز کی کمی نہیں۔ ایک ماہ کے اندر میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کر دیا جائے گا۔ تخمینے کے لیے سروے ٹیمیں متحرک کی جا چکی ہیں۔ متاثرین کو امداد کی فراہمی اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے کی جائیں گی تا کہ کسی قسم کی بدعنوان یا بے ضابطگی کے امکانات کو ختم کیا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے تاریخی سیلاب کا سامنا تاریخی آپریشن سے کیا۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر تمام سرکاری اداروں نے آرمڈ فورسز کے ساتھ ملکر ریسکیو آپریشنز کو کامیاب بنایا۔ وزیر اعلیٰ کی ٹیم ورک کی اس بہترین حکمت عملی نیبڑی قدرتی آفت میں متوقع نقصانات کو کم سے کم کر دیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ''سیلاب کی تباہ کاریاں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے بروقت اقدامات''کے عنوان سے سیمنار سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ہائوسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ بلال یاسین، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیار، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی جی ایمرجنسی سروسز رضوان نصیر، ڈی آئی کی آپریشنز فیصل کامران اور بشپ لاہور بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر اعلی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں اور سیلاب متاثرین کیلئے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آسان ترین طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔اس موقع پر ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے 27 اضلاع، 64 تحصیل میں 3775 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب سے 63 ہزار 200 پکے اور 3 لاکھ 9 ہزار 684کچے مکانا ت متاثر ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سیلاب متاثرین کے سروے کیلئے ٹیم میں اربن یونٹ، ریونیو، زراعت اور آرمی کے نمائندے شامل ہوں گے۔مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، پلوں اورانفرا اسٹرکچر کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بھر پورامداد کیلئے یکسو ہے، حکومت کو سیلاب متاثرین تک خود پہنچنا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کو امداد کی ترسیل کیلئے زیادہ کیمپ اورپوائنٹس قائم کیے جائیں، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کریں گے تاکہ کوئی ریلیف سے محروم نہ رہے۔