سکھر ،سوئٹ ہوم کے زیراہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) جشن ولادت با سعادت آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیﷺکی نسبت سے پاکستان سوئٹ ہوم سکھر کے مقیم فرشتوں اور پریوں کے زیر اہتمام سوئٹ ہوم میں پروقار سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں سوئٹ ہوم سکھر کے فرشتوں اور پریوں کے علاوہ مہمانانِ گرامی کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی، معروف عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری، پروفیسر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی غلام حسین منگنہار، اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ اور ریسکیو 1122 کے کرنل غلام مصطفیٰ اوڈھو اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ پاکستان سوئٹ ہوم سکھر کے فرشتوں، پریوں اور منتظم سوئٹ ہوم و اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سکھر شبیر میمن اور اساتذہ نے مہمانوں کو اس با سعادت موقع پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کمشنر سکھر ڈویڑن عابد سلیم قریشی نے کہا کہ آقائے نامدار حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے سجائی گئی محفل میں شرکت میرے لیے باعث سعادت ہے، انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے، اور یہ امت مسلمہ کی خوش نصیبی ہے کہ وہ دنیا کی سب سے عظیم ہستی کی سیرت طیبہ کے علم کے امین ہیں، لیکن بدقسمتی سے سیرت طیبہ سے جو سبق ملتا ہے، اس سے ہمارے یہاں استفادہ حاصل کرنے میں فقدان پایا گیا ہے۔ کمشنر سکھر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ کاش ہم اپنی نسلوں کی کردار سازی سیرت طیبہ کے عین مطابق کر سکیں، وہ سیرت کہ جس میں یتیموں کا سہارا بننے کا سبق، بچوں سے شفقت، بڑوں کا ادب، حصول علم، صلح رحمی، عدل، مساوات، بھائی چارے اور دیانت و اخوت کا سبق پنہان ہے۔ اس پر مسرت موقع پر منتظم پاکستان سوئٹ ہوم و اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال سکھر شبیر میمن، معروف عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے پروفیسر غلام حسین منگنہار، اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ اور ریسکیو 1122 کے کرنل غلام مصطفیٰ اوڈھو نے بھی سیرت طیبہ کی اہمیت و افادیت اور سیرت طیبہ کو روزمرہ زندگی میں اپنانے پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں پاکستان سوئٹ ہوم سکھر کے فرشتوں اور پریوں نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت پیش کیں اور سیرت طیبہ پر مبنی اشعار سنائے، جبکہ بچوں میں سیرت پر مبنی تقریری مقابلہ بھی منعقد ہوا، حاضرین محفل نے خوبصورت محفل سجانے پر بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات تقسیم کیے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان سوئٹ ہوم سوئٹ ہوم سکھر کے کمشنر سکھر
پڑھیں:
انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کی اختتامی تقریب، 76 ارب روپے مالیت کے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
ایکسپو سینٹر کشمیر مارکی میں چار روزہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس(پائیمک) کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر بحری امور جیند انوار چوہدری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب میں وائس چیف آف نیول اسٹاف اور کمانڈر کراچی کے علاوہ دیگر نیول افسران بھی شریک ہوئے۔ اختتامی تقریب میں پائیمک میں شریک ملکی وبین الاقوامی اسٹالز ہولڈر کو شیلڈز دی گئیں۔
اس موقع پر کمانڈر کراچی محمد فیصل عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا سیکینڈ ایڈیشن بھی بلو اکنامی کی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوا ہے۔ پائمک میں آف شور ، فشریز ، میری ٹائم سکیورٹی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پائمک میں 37 مفاہمتی یاداشت کے معاہدے ہوئے جن کی مالیت 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہے۔ پائمک میں بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو گورنمنٹ کے ذریعے اہم معاہدے ہوئے اور پاکستان کی بلو اکنامی کو بڑھانے میں عالمی مندوبین نے اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل سمندر سے جڑا ہے، پائیدار "بلیو گروتھ" معیشت کی نئی سمت ہے۔ سمندر پاکستان کی تجارت اور موسمیاتی لچک کا محور بن رہا ہے جبکہ پائمیک 2025، پاکستان کے میری ٹائم وژن کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی این ایس سی کے بیڑے میں دو نئے جہاز شامل کیے گئے اور تین مزید جلد شامل ہوں گے۔ پہلی نجی فیری سروس کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے اور پائیدار سمندری سفر کی سمت اہم قدم ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی بلو اکنامی کے ذریعے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کی بحری تجارت کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا عزم ہے۔ پاکستان کی بحری تجارت کی شرح 5 ماہ میں 60 فیصد بڑھی ہے۔
پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے