کم جونگ اْن امریکا سے مذاکرات پر مشروط آمادہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکا سے مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگا کیونکہ یہ ملکی دفاع کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ایٹمی ہتھیار ختم کرنے کا مطالبہ ترک کر دے تو بات چیت ممکن ہے۔کم جونگ ان نے مزید کہا کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں تعلقات بہتر بنانے کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وینزویلا کا مسئلہ سیاسی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے‘برازیلی صدر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے صدر لوئز ایناشیو لولا دا سلوا نے کہا ہے کہ وینزویلا کا مسئلہ سیاسی ہے اور اسے سیاسی بنیادوں پر ہی حل ہونا چاہیے۔ اپنے انٹرویو میں برازیل کے صدر نے کہا کہ امریکا اور وینزویلا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر نظر ہے۔ کیریبین خطے میں امریکی فورسز کی موجودگی کا سی لیک سمٹ میں جائزہ لیں گے۔ صدر کا کہنا تھا کہ امریکا لاطینی ممالک میں عسکری قوت کو بڑھا رہا ہے،جب کہ وینزویلا کے مسئلے کو جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔