Jasarat News:
2025-09-23@00:55:23 GMT

پاکستان عالم اسلام کا ہیرو بن کرابھرا ہے ‘قاری محمدکریم

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250923-02-2
کراچی (پ ر)انڈس پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن رجسٹر ڈ کے صدر قاری محمد کریم نے کہا کہ پاک سعودی معاہدے سے پاکستان معاشی طور پرمضبوط ہوگا ۔پاکستان عالم اسلام کا ہیروبن کرابھرا ہے ۔مسلم دنیا کواب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا ۔مکہ ،مدینہ اور فلسطین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔پاکستان ایٹمی قوت ہے سعودی عرب کے ساتھ مل کر امت کی حفاظت کرینگے ۔مسلم حکمراں یہود یوں کی کاسہ لیسی چھوڑ دیں امریکہ نے ہمیشہ مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے ۔عزت کے ساتھ جینے کا راستہ یہ ہے کہ مسلمان جہاد کاراستہ اختیار کریں ۔

خبر ایجنسی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے، راغب نعیمی

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ فاعی معاہدے سے پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ڈاکٹر راغب نعیمی قازقستان میں منعقدہ آٹھویں سالانہ ورلڈ لیڈر کانگریس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے، دفاعی معاہدے سے پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہرے مذہبی، ثقافتی، اسٹریٹجک اور دفاعی روابط ہمیشہ مثالی رہے ہیں، یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے دفاعی شعبے میں تعاون کو مضبوط کرے گا، بلکہ امت مسلمہ کے دشمنوں کیلئے واضح پیغام بھی ہے کہ اسلامی دنیا متحد ہے، پاکستان اور سعودی عرب کا اتحاد عالم اسلام کی قوت اور یکجہتی کا مظہر ہے، یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو تقویت دے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قازقستان کے دارالخلافہ آستانہ میں منعقدہ آٹھویں سالانہ ورلڈ لیڈر کانگریس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر جامعہ نعیمیہ میں علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام سے اسلامی ممالک سے بڑھتے سفارتی تعلقات کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی انڈیا کی رسوائی اور ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کے بعد دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اپنے ہمسایوں کیساتھ پُرامن خوشگوار دوستانہ تعلقات چاہتا ہے مگر جو ہماری سلامتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا وہ پھر آپریشن بنیان المرصوص کو یاد رکھے۔

متعلقہ مضامین

  • حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے، راغب نعیمی
  • پاکستان سعودیہ کا اتحاد عالم اسلام کی قوت اور یکجہتی کا مظہر ہے: راغب نعیمی
  • نادرا ریکارڈ تبدیل کرکے بیرون ملک جانیوالے 5 مسافر آف لوڈ
  • خطرے کی صورت میں سعودی عرب کی حفاظت کرینگے، وزیردفاع
  • پاکستان کے عوام حرمین شریفین کیلیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں‘اسد قیصر
  • گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے ساتھ سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شریک ہیں
  • متعدد بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے چھ مقدمات میں اہم پیش رفت
  • حیدرآباد: ٹنڈو عالم مری کے رہائشی نوجوان رحیم کھوسو کی بازیابی کے لیے احتجاج کررہے ہیں
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ ؛ مسلم لیگ (ق) کا کل ’’ یوم تشکر‘‘ منانے کا اعلان