شام میں 5 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی بار پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا گیا ۔ شام کی ہائر کمیٹی برائے انتخابات نے بتایا کہ عوامی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر کو تمام انتخابی اضلاع میں ہوگی۔ کمیٹی کے مطابق پارلیمان کی 210نشستوں میں سے ایک تہائی نشستوں پر ارکان کو عبوری صدر احمد الشرع نامزد کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سال کے شروع میں جاری کردہ اعلامیے پر عمل کرتے ہوئے 5 اکتوبر کو عبوری پارلیمان کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ یاد رہے شام کی عوامی اسمبلی کو 8 دسمبر کو بر سر اقتدار آنے والی نئی حکومت نے تحلیل کر دیا تھا۔ یہ حکومت بشارالاسد کا تختہ الٹنے کے بعد وجود میں آئی تھی۔ نئی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ نئی مقننہ 210 ارکان پر مشتمل ہوگی ،جو 5سال کے لیے ہوگی۔پارلیمان کے 140 رکان کو مقامی کمیٹیاں نامزد کریں گی۔ جبکہ بقیہ 70 کو براہ راست صدر احمد الشرع نامزد کریں گے۔ شام کے الیکشن کمیشن نے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے نامزدگیوں کا یہ عمل 5 اکتوبر کو صوبوں کے لیے قائم کردہ انتخابی اضلاع میں ہوگا ۔تاہم حکومت کے اعلان کے مطابق دروز کی اکثریت والے صوبے سویدا اور کردوں کے زیر قبضہ علاقوں رقہ اور ہساکے میں انتخابی عمل مؤخر رہے گا۔ یہ تاخیر سیکورٹی کی وجوہات سے کی جا رہی ہے۔ مارچ میں منظور کردہ آئینی اعلامیے کے مطابق عبوری پارلیمان کے پاس 30 ماہ کا قابل تجدید مینڈیٹ ہوگا۔ یہ پارلیمان اس وقت تک کام کرے گی جب تک ملک میں انتخابی عمل مکمل نہیں ہوجاتا۔ نئی پارلیمان سے پہلے ملکی آئین کی بھی ترتیب نو کی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں طویل خانہ جنگی کے بعد مزاحمت کاروں نے دمشق سمیت مختلف شہروں پر قبضہ کر کے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، جس کے بعد بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ان کے بعد مزاحمت کاروں کی تنظیم تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد جولانی نے اعلان کیا تھا کہ پرامن انتقالِ اقتدار تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی ریاستی اداروں کو چلائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔شیڈول کے مطابق امیدوار 27 ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے، 29 ستمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ 30 ستمبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں یکم اکتوبر تک دائر کی جا سکیں گی جن پر فیصلے 3 اکتوبر تک سنائے جائیں گے، 4 اکتوبر کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اختیار رکھیں گے۔انتخابات کے روز 16 اکتوبر کو پولنگ صبح ساڑھے 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔