کوہستان میگاسکینڈل میں بڑی پیش رفت ‘ ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
پشاور (بیورو رپورٹ) کوہستان میگا سکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سی اینڈ ڈبلیو داسو کوہستان کے ہیڈ کلرک قیصر اقبال نے پلی بارگین کیلئے احتساب عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے بینک اکاؤنٹس اور اربوں روپے کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم دل، پھیپھڑوں اور کینسر کے عارضے میں مبتلا ہے اور اس وقت ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہے۔ ملزم نے شدید بیماری کے باعث پلی بارگین کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق قیصر اقبال نے واجب الادا تمام رقم ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ اس کے 10 ارب روپے سے زائد کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس موجود ہیں۔ ذرائع کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ قیصر اقبال کی پلی بارگین کی درخواست ایک دو روز میں منظور کیے جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پلی بارگین کی
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور
پشاورکی احتساب عدالت نے کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار دو ملزمان عدالت میں پیش ہے جن کے کیس کی سماعت احتساب جج علی گوہر نے کی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ہے۔ پشاور۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سید جمیل اور سید نصیر اپر کوہستان سکینڈل میں ملوث رہے ہیں۔
دوونوں ملزمان کے اکاؤنٹس میں 198 ملین روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کے بینک اسٹیٹمنٹ سے بھی شواہد ملے ہیں۔
تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا۔