ایشیا کپ کا فیصلہ کن میچ: پاکستان کو ’جیتو یا گھر جاؤ‘ کے چیلنج کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی میں آج ہونے والا ایشیا کپ سپر فور کا میچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کےلیے بڑی اہمیت کا حامل بن چکا ہے۔
بھارت کے خلاف حالیہ شکست کے بعد گرین شرٹس پر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا کے خلاف لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی، ورنہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑے گا۔
پاکستانی ٹیم اس وقت سخت دباؤ کا شکار ہے، جہاں نہ صرف جیت کی ضرورت ہے بلکہ رن ریٹ کو بہتر بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ بھارت سے ہار کے بعد ٹیم مائنس کے رن ریٹ کے ساتھ گروپ میں آخری پوزیشن پر ہے۔
ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی کے مطابق پاکستان نے چار میچز کھیلے ہیں، جن میں دونوں شکستیں بھارت کے خلاف آئی ہیں، جبکہ عمان اور متحدہ عرب امارات جیسی کمزور ٹیموں کے خلاف ہی فتح حاصل کر سکی ہے۔
ٹیم کے اندر موزوں کمبی نیشن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ صائم ایوب کی پرفارمنز تشویش کا باعث ہیں، جو ابتدائی تین میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ اگرچہ انہوں نے وکٹیں لے کر اپنی افادیت ثابت کی ہے، لیکن بیٹنگ میں مستقل مزاجی کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔
دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے خلاف ففٹی سے اپنا اعتماد بحال کیا ہے اور وہ ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے کے خواہش مند ہیں۔
فخر زمان جو گزشتہ میچ میں متنازع آؤٹ ہوئے تھے، وہ اپنی بیٹنگ کے ذریعے غصہ نکالنے کےلیے پرعزم ہیں۔ فاسٹ بولرز کو بھی اپنی موجودگی کا احساس دلانا ہوگا۔ ٹیم میچ کے بعد ابوظہبی پہنچ چکی ہے اور آرام کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف بیٹنگ میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، لیکن وہ پاور پلے میں بولنگ کی کمزوری پر تشویش کا بھی اظہار کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم آنے والے میچز میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم گروپ راؤنڈ میں ناقابل شکست رہی تھی، لیکن سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش سے شکست کھا چکی ہے۔ انہیں بھی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔
سری لنکا کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ اور متنوع بولنگ اٹیک پاکستانی ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ شیخ زید اسٹیڈیم کی سلو پچ اور حالات اسپنرز کے لیے موزوں ہیں، جو دونوں ٹیموں کے لیے اہم فیکٹر ثابت ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارت کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
مردوں کے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو عالمی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ دی گئی ہے جبکہ افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
مردوں کے ابتدائی راؤنڈ میں افغانستان، جاپان اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان گروپ بی کا حصہ ہوں گے۔
دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔
Bangladesh, India, Pakistan and Sri Lanka have gained direct entry into the knockouts of the Asian Games 2026 men's competition https://t.co/WCS9T5YG9C pic.twitter.com/uP7s6xroNs
— Cricinfo (@cricinfo) July 24, 2026مردوں کے مقابلے 24 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
خواتین کے ایونٹ کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا جہاں کوارٹر فائنلز میں بھارت کا مقابلہ جاپان، بنگلادیش کا چین، سری لنکا کا ملائیشیا جبکہ پاکستان کا سامنا تھائی لینڈ سے ہوگا۔
https://www.facebook.com/AsianGamesOCA/posts/cricket-action-is-going-to-heat-up-at-the-20th-asian-games-aichi-nagoya-2026-her/1469188031908924/خواتین کے مقابلے 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ 2023 کے ایشین گیمز میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔