قومی اسمبلی ذیلی کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری انتخابات کرانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری انتخابات کرانے کی ہدایت کردی جب کہ اجلاس میں پی ایچ افی کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی کو درست قرار دیا گیا قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس شیخ آفتاب کی کنوینر شپ میں منعقد ہوا جس میں وزارتِ قانون اور اٹارنی جنرل آفس کے نمائندوں نے شرکت کی.
(جاری ہے)
اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی کا جائزہ لیا گیا جسے وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے درست قرار دے دیا قائمہ کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری الیکشن کرانے کی ہدایت دی جس پر طارق بگٹی نے 2 ماہ میں انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرائی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پی ایچ ایف جنرل کونسل نے طارق بگٹی پر اعتماد ظاہر کیا ہے جب کہ ان کی بنیادی ذمہ داری الیکشن کرانا ہے ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے طارق بگٹی کو فیڈریشن کے انتخابات اور آڈٹ کی ذمہ داری دی تھی، تاہم فیڈریشن نے کانگرس، ایسوسی ایشنز اور کلبوں کا مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کیا، ایسی صورتحال میں دو ماہ میں انتخابات کرانا مشکل دکھائی دیتا ہے. کمیٹی نے طارق بگٹی کو ہاکی فیڈریشن کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت دی اس موقع پر صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے کہا کہ فیڈریشن ایک خودمختار ادارہ ہے، انہیں کانگرس کا اعتماد حاصل ہے شہلا رضا نے الگ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوشش کی تھی انہوں نے کہا کہ حیدر حسین نے ہاکی فیڈریشن کا ریکارڈ چوری کیا، کراچی ہاکی اسٹیڈیم پر قبضے کی کوشش کی اور اسی وجہ سے ان پر تاحیات پابندی عائد کی گئی ہے ہم نے حیدر حسین کیخلاف متعلقہ اداروں میں شکایت درج کروا کھی ہے. وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی نے کہا کہ فیڈریشن جلد انتخابات کرا کے تنازع ختم کرے تاکہ معاملہ شفاف ہو سکے اجلاس میں ایف آئی اے کے حکام بھی پیش ہوئے اور بتایا کہ وہ ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ اعتراضات اور بے ضابطگیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، اس سلسلے میں فیڈریشن سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے کمیٹی نے ہاکی فیڈریشن کو ایف آئی اے کو مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان ہاکی فیڈریشن ہاکی فیڈریشن کو طارق بگٹی نے کہا کہ کرانے کی کی ہدایت کمیٹی نے
پڑھیں:
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی ہدایت پر لاہور ہائیکورٹ میں ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم نافذ
لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی ہدایت پر لاہور ہائیکورٹ میں جدید ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم نافذ کردیا گیا۔ اس سسٹم کی اہمیت کے پیش نظر دو ایڈیشنل رجسٹرارز کو بھی تعینات کردیا گیا۔ یہ ایک جامع اور موثر اصلاحاتی نظام ثابت ہوگا ہے جس کی مدد سے عدالتی ریکارڈ کی حفاظت، معیاری درجہ بندی، باقاعدہ نگہداشت اور شفاف و محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ نئے نظام میں تحت ڈیجیٹل فائل ٹریکنگ سسٹم، کمپیوٹرائزڈ موومنٹ انڈیکس اور کاپی پٹیشن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کاپی برانچ کی کارکردگی بہتر بنا کر وکلا اور سائلین کو بروقت مصدقہ نقول کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔