پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی درست قرار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی کو درست قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قاٸمہ کمیٹی برائے بین الصوباٸی رابطہ کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جلد الیکشن کروانے کی ہدایت کردی۔
شیخ آفتاب کی کنوینر شپ میں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت قانون، اٹارنی جنرل آفس کے حکام نے بتایا کہ سابق نگراں وزیراعظم کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی قانونی طور پر درست ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دوگل نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق پی ایچ ایف جنرل کونسل نے طارق بگٹی پر اعتماد ظاہر کیا ہے، طارق بگٹی کی ذمہ داری الیکشن کروانا تھا۔
صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے کہا کہ پی ایچ ایف ایک خود مختار باڈی ہے،کانگرنس نے مجھے اعتماد کا ووٹ دیا لیکن شہلا رضانے بھی الگ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حیدر حسین نے ہاکی فیڈریشن کا ریکارڈ چوری کیا، کراچی ہاکی اسٹیڈیم پر قبضے کی کوشش کی، ہاکی فیڈریشن نے حیدر حسین پر تاحیات پابندی عاٸد کر رکھی ہے۔
وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ محی الدین وانی نے کہا کہ ہمیں اس تنازعہ کو ختم کرنا ہے، آپ جلد سے جلد انتخابات کرواکے اپنی جان چھڑواٸیں۔
قاٸمہ کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو جلد الیکشن کروانے کی ہدایت کی جس پر طارق بگٹی نے دو ماہ میں ہاکی فیڈریشن الیکشن کروانے کی یقین دہانی کروادی۔
اجلاس میں ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے کہا کہ نگراں وزیراعظم نے طارق بگٹی کو فیڈریشن کا الیکشن اور آڈٹ کروانے کی ذمہ داری لگاٸی تھی۔ طارق بگٹی سے پوچھا جائےکہ ان کے ذمہ جو کام تھا اس پر کتنا عمل ہوا۔ ہاکی فیڈریشن نے کانگرنس، ایسوسی ایشنز، کلبوں کا ڈیٹا نہیں دیا۔
ایف آٸی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہاکی فیڈریشن کے آڈث اعتراضات اور بے ضابطگیوں کا جاٸزہ لے رہے ہیں، ہم نے ہاکی فیڈریشن سے ریکارڈ طب کیا ہے۔
قاٸمہ کمیٹی نے ہاکی فیڈریشن کو پاکستان اسپورٹس بورڈ اور ایف آٸی اے کو تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کی کروانے کی نے کہا کہ
پڑھیں:
چودھری شجاعت نے باڈی بلڈرز فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
سٹی 42 : مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے باڈی بلڈرز فیڈریشن کا چیئرمین بننے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے وفد نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔فیڈریشن کے صدر طارق حسن اور سیکرٹری سہیل انور اور دیگر نے چودھری شجاعت حسین کو فیڈریشن کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
چودھری شجاعت حسین نے فیڈریشن کو 5 گولڈ میڈلز جیتنے پر مبارکباد دی۔صدر طارق حسن نے چودھری شجاعت حسین سے خصوصی طور پر فیڈریشن کے مالی معاملات اور سرپرستی کرنے کی درخواست بھی کی۔
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ؛ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
چودھری شجاعت حسین نے گولڈ میڈل لینے والے باڈی بلڈرز کو کھانے کی دعوت دے دی۔چوہدری شجاعت حسین پہلے بھی کھیلوں کے فروغ اور فیڈریشن کی مدد کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہے ۔
ق لیگ کے مطابق باڈی بلڈرز فیڈریشن کے حوالے سے چودھری شجاعت حسین کے چیئرمین بننے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔فیڈریشن میں چیئرمین کا عہدہ ہے اور نہ ہی چودھری شجاعت حسین نے کوئی عہدہ قبول کیا ہے ۔
چودھری شجاعت حسین پاکستان کے سابق وزیراعظم اور سینئرسیاستدان ہیں۔چودھری شجاعت حسین شروع سے ہی عہدوں کے بغیر عوام اور کھلاڑیوں کی خدمت کرتے آ رہے ہیں۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ سے دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی؛ گورنر پنجاب