بھارت میں بے روزگاری کا براہ راست تعلق ووٹ چوری سے ہے، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اب نوجوان نہ تو نوکری کی چوری برداشت کرینگے اور نہ ہی ووٹ کی چوری کو، ہندوستان کو بے روزگاری اور ووٹ چوری سے آزاد کرنا اب سب سے بڑا ووٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بہار اسمبلی انتخابات سے قبل پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی مبینہ "ووٹ چوری" کے معاملے پر مسلسل مودی حکومت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے معاملے پر حکومت کو نشانہ بنایا۔ کانگریس لیڈر نے مودی حکومت پر تنقید کی کہ وہ نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی۔ راہل گاندھی نے اس مسئلہ کو ووٹ فراڈ اور ووٹ چوری سے جوڑ دیا۔ کانگریس لیڈر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بھارت میں نوجوانوں کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے اور اس کا براہ راست تعلق ووٹ چوری سے ہے، جب کوئی حکومت عوام کا اعتماد جیت کر اقتدار میں آتی ہے تو اس کا اولین فرض نوجوانوں کو روزگار اور مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے لیکن بی جے پی ایمانداری سے الیکشن نہیں جیتتی، وہ ووٹ چوری کرکے اور اداروں میں ہیرا پھیری کرکے اقتدار میں رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ بے روزگاری 5 سال میں سب سے زیادہ ہے۔
راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں دو ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔ ایک ویڈیو میں احتجاج کرنے والے طلباء پر پولیس کا لاٹھی چارج دکھایا گیا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں وزیراعظم نریندر مودی کو پودے لگاتے اور پانی دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ راہل گاندھی نے پوسٹ میں لکھا کہ ملک کے نوجوان سخت محنت کرتے ہیں، خواب دیکھتے ہیں، اور اپنے مستقبل کے لئے لڑتے ہیں لیکن مودی صرف اپنے پی آر، مشہور شخصیات کی توثیق اور ارب پتیوں کے منافع میں مصروف ہیں، نوجوانوں کی امیدوں کو توڑنا اور انہیں مایوس کرنا اس حکومت کی پہچان بن گیا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں پیپر لیک کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھرتی کا عمل تباہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہر امتحان پیپر لیک کی کہانیوں سے جڑا ہوا ہے اور ہر بھرتی کرپشن کی کہانیوں سے جڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوکریاں کم ہو رہی ہیں، بھرتی کا عمل درہم برہم ہوگیا ہے اور نوجوانوں کا مستقبل تاریکیوں میں دھکیلا جا رہا ہے۔ اپنی پوسٹ کے آخر میں راہل گاندھی نے امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ اب حالات بدل رہے ہیں، ہندوستان کے نوجوانوں نے سمجھ لیا ہے کہ اصل لڑائی صرف نوکریوں کی نہیں، بلکہ ووٹ چوری کے خلاف ہے کیونکہ جب تک الیکشن چوری ہوں گے، بے روزگاری اور بدعنوانی بڑھتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب نوجوان نہ تو نوکری کی چوری برداشت کریں گے اور نہ ہی ووٹ کی چوری کو۔ ہندوستان کو بے روزگاری اور ووٹ چوری سے آزاد کرنا اب سب سے بڑا ووٹ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: راہل گاندھی نے ووٹ چوری سے بے روزگاری انہوں نے لکھا کہ کی چوری
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔