Jasarat News:
2026-07-24@09:45:26 GMT

تلہار ،سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی گئی

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250924-11-12
تلہار (نمائندہ جسارت) سندھ ایمپلائز الائنس کی مرکزی قیادت کی کال پر 23سے 27ستمبر تک مکمل ہڑتال کے اعلان کے بعد شہر کے رورل ہیلتھ سینٹر کے مسیحا ؤں نے بھی اسپتال کو تالے لگا دیے اور مکمل او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث درجنوں مریض علاج کی امید لیے اسپتال پہنچے تو انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ایمپلائز الائنس کی مرکزی قیادت کی جانب سے 23 سے 27ستمبر تک مکمل ہڑتال کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین نے مکمل طور پر کام بند کردیا ہے لیکن سب سے زیادہ شہریوں کو حیرت اس بات کی ہوئی ہے کہ شہر کی سول اسپتال کی انتظامیہ نے بھی سول اسپتال کے تمام تر دفاتر کو تالا لگاکر او پی ڈی مکمل طورپر بند کری سول اسپتال انتظامیہ کی جانب سے اسپتال بند کرنے کی وجہ سے درجنوں مریض جو علاج کی عرض سے اسپتال لائے گئے تھے شدید پریشان ہوگئے عملے کی منت سماجت کرنے لگے لیکن ایک بھی مریض کو طبی سہولت فراہم نہیں کی گئی سول اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے ساتھ ایسا نارواں سلوک کرنے پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ شہریوں کے مطابق خود کو مسیحا کہلوانے والے ڈاکٹروں نے جب ذاتی مفادکی خاطر انسانی زندگیوں کی پرواہ کیے بغیر اسپتال کو تالا لگایا اس وقت ان کا ضمیر کیا مرگیا تھا کیوں سول اسپتال انتظامیہ نے علاج کی غرض سے آئے عریب بے سہارا مریضوں سے منہ موڑ لیاجو ایک شرمناک عمل ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ہر روز ایک ہزار سے زائد مریض حصول علاج کی خاطر سول اسپتال آتے ہیں جنہیں مفت طبی سہولت فراہم کی جاتی ہیں تو اب یہ مریض ان کی ہڑتال کی وجہ سے کہاں جائیں اگر ان غریبوں کے پاس علاج معالجے کی رقم موجود ہوتی تو یہ لوگ سول اسپتال کیوں آتے شہریوں کی شدید تنقید دوسری جانب سول اسپتال کے عملے کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہمیں دیگر صوبوں کی طرح الاؤنس دینے کے بجائے الاؤنس اور مراعتیں ختم کرنا چاہتی ہے سندھ واحد صوبہ ہے جہاں سرکاری ملازمین کو ان کے جائز حقوق نہیں ملتے الاؤنس، پنشن سمیت دیگر مراعتیں بھی ملازمین کو میسر نہیں جب تک ہمارے جائز مطالبات منظور نہیں ہوتے ہڑتال جاری رہے گی۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسپتال انتظامیہ سول اسپتال علاج کی

پڑھیں:

ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام

واشنگٹن:

امریکا نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران ایرانی فوجی تنصیبات، ڈرون مراکز اور ساحلی نگرانی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ تازہ کارروائی میں فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہیں، مواصلاتی نیٹ ورک، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری صلاحیتوں سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

https://t.co/Wtbk84dEsc

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 24, 2026

سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری بحری نقل و حمل کو درپیش خطرات میں مزید کمی لانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہوئی ہے اور تجارتی جہاز امریکی فوج کی معاونت کے ساتھ معمول کے مطابق اس اہم بحری راستے سے گزر رہے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید بتایا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں جو خطے میں جاری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار