جگہیں ہمیشہ بدلتی رہتی ہیں!
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اونچ نیچ
آفتاب احمد خانزادہ
امریکی ادیب W.C.Fields نے گو ئٹے پر اپنی کتاب میں لکھا تھا ْ ”وہ کسی طرح شیکسپیئر سے کم نہیں تھا۔ جو شیکسپیئر جانتا تھا وہ گوئٹے بھی جانتا تھا اس نے اپنے مشاہدات اور تجربات سے سیکھا اور یہ وہ بات ہے جو شیکسپیئر کے سوانح نگا ر اس کی زندگی میں تلاش نہیں کرسکے”۔ 1744 میں اسکا شاہکار نا ولٹSorrows of Werther شائع ہوا۔ اس نا ول کی مقبو لیت اور شہرت کا اندازہ اس سے لگا یا جاسکتا ہے کہ ورتھر کے نام سے یورپ اور جرمنی میں کئی کلب قائم ہوئے۔ نوجوان اس المناک رومانی ناول سے اتنے متا ثر ہوئے کہ خو د کشی کرنے لگے۔ اس ناول نے پورے یورپ کو ہلا کر رکھ دیا۔ 1775 میں اس کا دوسرا عظیم تخلیقی کارنامہ Gotl Mon Berlichingen شائع ہوتا ہے۔ اس کے اس شاہکارکو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ انگر یزی میں اس کا ترجمہ والٹر اسکاٹ نے کیا۔
یہ ہی وہ دور ہے جب اس نے اپنا عظیم ترین تخلیقی شاہکار فاوسٹ لکھنا شروع کیا ۔ فاوسٹ نے اس لا فانی بنا دیا ۔ فاوسٹ کی کہانی کچھ اس طرح سے ہے کہ فاوسٹ ایک عالم کی حیثیت سے اپنی زندگی سے غیر مطمئن ہے اور وہ افسردہ ہوجاتاہے اپنی جان لینے کی کوشش کے بعد ،وہ شیطان کو مزید علم اور جادوئی طاقتوں کے لیے پکارتاہے جس سے دنیا کی تمام لذتیں اور علم حاصل کیا جاسکتا ہے جواب میں شیطان کا نمائندہ مسفیٹو فلیس ظاہر ہوتاہے، وہ فاوسٹ کے ساتھ ایک سودا کرتاہے، میفسٹو فلیس اپنی جا دوئی طاقتوں سے فاوسٹ کی کئی سالوں تک خدمت کرے گا لیکن موت کے اختتام پر شیطان فاوسٹ کی روح کا دعویٰ کرے گا اور فاوسٹ ہمیشہ کے لیے اسکاغلام رہے گا۔ گوئٹے کا شیطان انسان کی اناکو بھڑکا تا ہے اور اس وسیلے سے اپنا کام نکالتاہے ۔وہ چاہتا ہے کہ انسان الجھنوں میں گھرا رہے۔ اس میں وہ مسرت محسوس کرتاہے انسان کی سربلندی اسے منظور نہیں ۔ وہ انسان کا سب سے بڑا حریف ہے وہ انسان کو ترغیب دیتاہے کہ وہ دوسروں کی بھلائی اور جذبات کو نظر انداز کرکے لذت دنیاوی میں مصروف رہے۔ جب فاوسٹ ایک جگہ میفسٹو فلیس کو لعنت ملامت کرتاہے تو شیطان کہتاہے ” اے زمین کے لاچار اور بے بس بیٹے! ذرا سوچ تو میرے بغیر تو زندگی کے دن کس طرح گزارتا؟ زندگی کے سو زو ساز اور ذوق و شوق کا سامان کہاں سے لاتا ؟ یاد رکھ اگر میںنہ ہوتا تو اس کرہ ارض پر تیرا وجود نہ ہوتا ۔ تو اسے چھوڑ کر بھاگ چکا ہوتا”۔ دوسر ی طرف فلابیئر نے 1874 میں ناول La Temptation De Saint Antonie لکھا ناول میں Saint Antoine کی آزمائش جسم اور روح کی آزما ئش ہے ۔ شیطان اسے اس طرح مخاطب کرتاہے ” یہاں کوئی مقصد نہیں ۔ صرف نا محدود کا وجود ہے اور بس ۔ عرض تیرے حواس کا دھوکہ ہے اور جو ہرتیرے تخیل کا کر شمہ ہے۔ چونکہ عالم اشیا کے دائمی سیلان کی کیفیت جاری وساری ہے اس لیے یہاں نمود ہی سب سے زیادہ حقیقی اور التبا س ہی واحد حقیقت ہے ”۔ شیطان سینٹ انتواں کو بہکانے میں کامیاب ہو جاتاہے۔ وہ اسے دنیاوی لذتوں میں پھنسا دیتا ہے اور اسے یہ باور کراتاہے کہ یہ ہی اصل اور آفاق گیر زندگی ہے ۔ فاوسٹ اور سینٹ انتو اں دنیا وی آسائشوں اور عیا شیوں، لذتوںکے لیے، ایک اپنی روح شیطان کے ہاتھوں فروخت کر دیتا ہے دوسرا شیطان کے بہکاوے میں پھنس جاتاہے ۔یہ دونوں کہانیاں اتنی سچی ہیں جو صدیوں سے دنیا میں باربار دہرائی جارہی ہے۔ گروڈک یہ کہتے کبھی نہ تھکتا تھا کہ ہم اپنی زندگی نامعلوم اور بے اختیار قوتوں کے اثرات کے تحت بسر کرتے ہیں۔
ہم اگر ملک کی76سالہ تاریخ کا باریکی کے ساتھ معالعہ کریں تو ہم پر یہ وحشت ناک انکشاف ہوگاکہ ہمارے ملک کے با اختیاروں، طاقتوروںاور حکمرانوں کی اکثریت نے یا تواپنی روحیں شیطان کے ہاتھوں فروخت کردیں یا پھر وہ شیطان کے بہکاوے میں آچکے ہیں کیو نکہ جس طرح سے انہوں نے اپنی عیا شیوں ، لذتوں اورآرام کے لیے ملک کے وسائل کو لوٹا اور ملک کے عوام کو جس طرح برباد اور ذلیل و خوار کیا اور کررہے ہیں۔ وہ کوئی سمجھدار ، ذہین ، باکردار انسان نہیں کرسکتا جس کے پاس جتنا بڑا عہد ہ یا رتبہ رہا ہے یا ہے وہ اتنا ہی بڑا بے ایمان اور بد کردار ثابت ہواہے ۔ہمارے ملک کے ہر کرتا دھرتا ، بااختیار اور طاقتور کی قبروں کے کتبے پر یہ ضرور لکھا ہونا چاہیے کہ یہ اس شخص کی قبر ہے جس سے برے انسان محبت کرتے تھے اور نیک آدمی اس سے ڈرتے تھے اور جس کی بے ایمانی ، کر پشن اور لوٹ مار اور عیاشیوں کی ہمسری ممکن ہی نہیں ہے۔ پاکستان کے عوام یہ سو چنے پر مجبور ہیں کہ ان میں اور عہد وحشت کے انسانوں کے درمیان ترقی کی رفتار کے علاوہ اور کوئی فرق نہیں ہے۔ہمارے عہد کے بد کردار اور طاقتور لوگ اپنے عیش وا رام کی خاطر باقی ساروں انسانوں کا چین و سکون ، آرام اور انہیں برباد کرنے پر اسی طرح راضی اور تیار ہوجاتے ہیں جیسا کہ عہد و حشت کے زمانے میں ہوتا تھا۔ ان کی ہوس اور خو اہشیں انسانوں کی نہیں بلکہ دیوئوں کی ہیں۔جو کبھی ختم ہی نہیں ہوپارہی ہیں جو جتنا روپے پیسے ، ہیرے جواہرات ، زمینیں ، جاگیریں جمع کرتے جارہے ہیں ان کی بھوک او ر بڑھتی جارہی ہے ان کی بے چینی اور بے اطمینانی میں اور اضافہ ہوتا جارہاہے ۔ پوری دنیا میں اس قدر ترقی کے باوجود ہمارے ملک کے شہروں میں آج بھی گندگی ،غلیظ اور قابل نفرت تاریک بستیوں کے ناسور پل رہے ہیں ۔ لوگ صرف ایک روٹی کی خاطر خو د کشیوں پر مجبور ہیں ۔لوگ غربت اور افلاس کی وجہ سے اپنے جسموں کے اعضاء بیچنے پر مجبور ہیں ۔شیطان نہ انہیں چین لینے دے رہاہے اور نہ ہی ہمیں سکون سے زندگی بسر کرنے دے رہاہے۔ چاروں طرف صرف بھوک ہی بھوک ہے ۔
شیکسپیئراپنے ڈرامنے King Lear میں دکھاتاہے کہ جب تک بادشاہ لیئر پاگل نہیں ہوجاتا، زندگی کی ماہیت کونہیں سمجھتا اور گلوسٹر کو زندگی کی حقیقت اس وقت تک نظر نہیں آتی ، جب تک وہ اندھا نہیں ہوجاتا۔ نطشے بہت حساس انسان تھا 44 سال کی عمر میں وہ اپنا دماغی توازن کھو بیٹھا ۔ سوانح نگاروں کے مطابق ایک روز وہ اپنے فلیٹ سے نکلا دیکھا کہ ایک شخص اپنے گھوڑے کو بے دردی سے پیٹ رہا ہے۔ نطشے سے یہ دلخراش منظر دیکھا نہ گیا بے خود ہو کر وہ گھوڑے سے لپٹ گیا۔ کوچوان نے گھوڑے کے ساتھ ساتھ نطشے کو بھی پیٹا۔ اس کے بعد وہ 12سال تک زندہ رہا لیکن وہ اپنی عقل و خرد سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ ہمارے ملک کے بااختیار اور طاقتور اتنے بے شرم اور بے حس ہو چکے ہیں کہ انہیں لاکھوں دم توڑ تے لوگ دکھائی نہیں د ے رہے ہیں ۔ایک ایک روٹی کے لیے بھاگتے لوگ ان کی آنکھوں سے اوجھل ہیں ۔ سڑکوں پر ننگے پائوں ، بھوکے پیاسے لوگوں سے کیوں انہوں نے اپنی نظریں چرارکھی ہیں ۔کروڑوں انسانوں کی حالت زار روزانہ ٹی وی ، اخبارات اور سو شل میڈیا پر دکھائی جارہی ہیں ۔ لیکن وہ اندھے ، گونگے اور بہرے بنے ہوئے ہیں شیلے اپنی نظم Ozymandias میں لکھتا ہے کہ ہر چیز یہ پیغام دے رہی ہے کہ ہر چیز کا مقدر فنا ہوجاناہے ۔ یہ کائنا ت کا اصول ہے کہ کوئی چیز ہمیشہ ایک حالت میں نہیں رہتی ،اس میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں ۔ میرے ملک کے بااختیاروں ، طاقتوروں تمہارے پاس بھی اختیار اور طاقت ہمیشہ نہیں رہے گی ۔ جگہیں بدلتی رہتی ہے۔ آج تم آقا ہو اور باقی سب غلام ہیں ۔ لیکن جس روز تم غلام ہوگے اور باقی جب آقاہوں گے تو سو چ لو تمہارے ساتھ کیا حشر کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ہمارے ملک کے شیطان کے رہے ہیں اور بے ہے اور کے لیے
پڑھیں:
"ریوینج سیونگ" نے تنخواہ دار انسان کیلئے خرچہ پورے مہینے چلانے کا زبردست طریقہ بتادیا
ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک ایسا نیا ٹرینڈ اُبھرا ہے جو خرچ کرنے کے بجائے "ریوینج سیونگ" یعنی انتقامی بچت کی طاقت دکھا رہا ہے۔
مہینہ ہوا آدھا مگر جیب ہوئی خالی، ایک تنخواہ سے کیا کیا پورا کریں، آج کل کے دور میں جب مہینے کے شروع میں تنخواہ جیب میں آتی ہے تو اس دن بھی تنخواہ دار انسان مہینے بھر کی کمائی جیب میں ڈالنے کے بعد خوش ہونے کے بجائے مزید پریشان ہو جاتا ہے۔وہی’’ ریوینج سیونگ‘‘ کا فلسفہ بہت سادہ ہے،"زیادہ خرچ مت کرو، بچت کو ضد بنا لو!" اس میں لوگ اپنے معمول کے اخراجات پر کٹوتی کرکے نہ صرف اپنے بجٹ کو قابو میں رکھتے ہیں بلکہ مالی طور پر خود مختار بھی بن رہے ہیں۔ اس تحریک کا سب سے مشہور حصہ "نو بائے چیلنج" ہے، جس میں لوگ مہینوں یا حتیٰ کہ سالوں تک غیر ضروری خریداری ترک کر دیتے ہیں اور گھر میں موجود چیزوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ کئی شرکا اپنی پرانی اشیاء بیچ کر نئی چیزیں خریدنے کی اجازت دیتے ہیں، جو مالی نظم و ضبط کی اعلیٰ مثال ہے۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
ریڈٹ جیسے سوشل پلیٹ فارمز پر "نو بائے" تھریڈز میں صارفین اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ کس طرح انہوں نے اپنی تنخواہ ملتے ہی بچت کو پہلے مقام دیا، چاہے کرایہ یا بل کی ادائیگی بعد میں ہو۔
ایک اور دلچسپ پہلو "ون پینی چیلنج" ہے، جہاں سال کے پہلے دن ایک پینی بچائی جاتی ہے، دوسرے دن دو، تیسرے دن تین اور یوں روزانہ رقم بڑھاتے ہوئے سال کے آخر میں لاکھوں روپے بچائے جا سکتے ہیں۔ اس چیلنج نے لاکھوں افراد کو چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا کر مالی استحکام حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں پہلی مرتبہ خاتون سلیکٹر کا تقرر
ماہرین کے مطابق یہ رجحان سب سے پہلے چین میں شروع ہوا، پھر امریکہ میں مقبول ہوا اور اب برطانیہ میں اس کی لہر زور پکڑ رہی ہے۔ ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اگر آپ اس تحریک کا حصہ ہیں تو اپنی بچت کو کسی ایسے ہائی انٹرسٹ اکاؤنٹ میں جمع کریں جہاں مہنگائی کے اثرات کم ہوں، ورنہ آپ کی محنت رائیگاں جا سکتی ہے۔
یہ نیا رجحان ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ "زیادہ خرچ کرنے کی دوڑ سے نکل کر بچت کی ضد اختیار کرنا ہی حقیقی طاقت ہے"۔ جہاں دنیا خرچ کرنے کے بہانے ڈھونڈتی ہے، وہاں یہ "انتقامی بچت" آپ کی جیب پر ایسا فرق ڈالے گی کہ آپ کی مالی آزادی کی راہیں خود بخود کھل جائیں گی۔
چودھری شجاعت نے باڈی بلڈرز فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا