مسلم اور عرب رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی چیز کو ختم کریں گے، جو کہ ہم نے شروع نہیں کی، عظیم رہنماؤں کے ساتھ یہ بہت اچھی ملاقات رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کے بارے میں مسلم اور عرب رہنماؤں سے ان کی ملاقات بہت اچھی رہی۔ یہ بہت کامیاب میٹنگ تھی۔ مسلم اور عرب رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے علاوہ تمام بڑے پلئیرز سے ان کی یہ ملاقات بہت کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی رہنماء سے بھی ان کی ملاقات ہوگی، اسرائیل کے ساتھ غزہ پر پیش رفت ہوسکتی ہے اور میرے خیال میں ہم غزہ کے لیے کچھ اقدام کرسکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسی چیز کو ختم کریں گے، جو کہ ہم نے شروع نہیں کی، عظیم رہنماؤں کے ساتھ یہ بہت اچھی ملاقات رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسلم اور عرب رہنماو ں سے ڈونلڈ ٹرمپ بہت اچھی

پڑھیں:

شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ہوگئی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی جو کہ وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوں گی۔
ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو اہم ملاقات طے پا گئی جو کہ وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔
ملاقات کا وقت آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں طے ہوگا، ملاقات دونوں رہنمائوں کے درمیان علیحدہ اور خصوصی نوعیت کی ہوگی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی شرکت کا امکان ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • رجب طیب اردوان نے ٹرمپ کی مسلم رہنماؤں سے ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیدیا
  • ٹرمپ کی مسلم اور عرب رہنماؤں سے ملاقات، غزہ صورتحال پر گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار ماحول میں ملاقات
  • لندن میں شریعت نافذ کرنا چاہتا ہے؛ ٹرمپ کی پہلے مسلم میئر صادق خان کیخلاف ہرزہ سرائی
  • شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ہوگئی
  • حماس ایک یا دو نہیں، تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو ایک ساتھ اور فوری رہا کرے؛ ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ عرب اور مسلم رہنماؤں کو کون سی تجویز پیش کریں گے؟
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی مسلم راہنماﺅ ں ساتھ صدر ٹرمپ سے کل ملاقات ہوگی
  • شہباز اور 6 مسلم رہنما کل ٹرمپ سے ملیں گے