لیسکو :خراب وجلنےوالےسنگل میٹرزکوپرانےمیٹرزسےتبدیل کرنے کافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
سٹی42: لیسکو نے سنگل فیز میٹرز کی قلت کے باعث خراب اور جلنے والے میٹرز کو پرانے درست حالت میں موجود میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ یا ایکسٹنشن آف لوڈ کی بنیاد پر اتارے گئے میٹرز بھی دوبارہ نصب کیے جائیں گے۔
کمپنی ذرائع کے مطابق لیسکو کے پاس سنگل فیز میٹرز کا نیا اسٹاک ختم ہو چکا ہے، جس کے بعد تمام دفاتر سے اتارے گئے میٹرز کی ایم اینڈ ٹی رپورٹس طلب کی گئیں۔ رپورٹس میں جو میٹرز درست حالت میں پائے گئے، انہیں دوبارہ ریجنل اسٹورز کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
ان میٹرز کو بعد ازاں فیلڈ اسٹورز سے ای آر پی کے تحت دوبارہ جاری کیا جائے گا اور صارفین کے کنکشنز پر نصب کر کے رپورٹ کے مطابق میٹر چینج آرڈر (MCO) کے تحت فیڈ کیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ صارفین کے لیے نصب کیے جانے والے پرانے میٹرز پر موجودہ ریڈنگ کے مطابق بلنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ لیسکو کے سسٹم میں اس وقت 62 ہزار کے قریب سنگل فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر ظاہر کیا گیا ہے۔
Currency Exchange Rate Tuesday September 23, 2025
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
اثاثوں کی تفصیلات اورآمدن کیے مطابق گوشوارےجمع نہ کروانیوالےہوجائیں ہوشیار
سٹی42: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اثاثوں اور آمدن میں تضاد رکھنے والے ٹیکس دہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سینکڑوں افراد کے اثاثوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل جاری ہے، جس میں خاص طور پر ان افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو بظاہر شاہانہ طرزِ زندگی گزار رہے ہیں مگر انکم ٹیکس گوشواروں میں اس کا عکس موجود نہیں۔
مریم نواز کی بہاولنگر میں سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں، ساہیوال میں بس منصوبے کا افتتاح
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایسے افراد کی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا ہے جو بنگلوں، لگژری گاڑیوں، قیمتی زیورات اور دیگر مہنگی اشیاء کی سوشل میڈیا پر نمائش کرتے ہیں۔ سوشل پلیٹ فارمز پر موجود تصاویر اور ویڈیوز کی مدد سے ان افراد کی شناخت کی جا رہی ہے جن کے طرزِ زندگی اور جمع کروائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں میں واضح تضاد پایا جاتا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے ٹیکس ریٹرنز کا رواں سال کے گوشواروں سے موازنہ کیا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی بے قاعدگی یا حقائق چھپانے کی کوشش کو بے نقاب کیا جا سکے۔
شہر میں چینی کی قلت، گھریلو صارفین پریشان
حکام کے مطابق پراپرٹی، قیمتی گاڑیوں، بینک اکاؤنٹس اور دیگر اثاثہ جات سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں جیسے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نادرا اور اسٹیٹ بینک سے بھی مدد لی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آمدن سے زائد اخراجات اور لائف اسٹائل کی بنیاد پر نوٹسز بھیجنے کا سلسلہ جلد شروع کیا جا سکتا ہے۔