چیئرمین سینیٹ کا پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظورنہ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینیٹرز کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کے اعلان کے بعد حکومت نے اپنی حکمتِ عملی واضح کر دی ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے فی الحال پی ٹی آئی سینیٹرز کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سینیٹ سیکرٹریٹ کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے طے کیا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹرز کی غیر موجودگی کے باوجود قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں پر باضابطہ منظوری تک انہیں کمیٹی چیئرمین کے طور پر تمام مراعات اور عہدے برقرار رہیں گے۔ اس دوران اپوزیشن ارکان کی عدم موجودگی میں کمیٹی اجلاسوں کی صدارت اپوزیشن کے کنونیئرز انجام دیں گے تاکہ پارلیمانی کارروائی متاثر نہ ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے مزید ہدایات حاصل کرنے کے بعد ہی استعفوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ پارٹی سطح پر رہنماؤں سے براہِ راست مشاورت کے بغیر استعفے منظور کرنے کا امکان نہیں ہے۔ اس دوران حکومت نے اپنے سینیٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں اور کورم پورا کریں تاکہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کے باوجود قانون سازی اور پالیسی امور پر کام جاری رکھا جا سکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ پی ٹی آئی
پڑھیں:
سینیٹ میں ستائیسویں آئینی ترمیم پیش ہونے کے دن سینیٹرز کے اعزاز میں خصوصی ناشتہ ہوگا
سینیٹ میں ستائیسویں آئینی ترمیم پیش ہونے کے دن سینیٹرز کے اعزاز میں خصوصی ناشتہ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی ہونے کے باعث سینیٹ میں ستائیسویں آئینی ترمیم آج پیش نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، ترمیمی بل کو اب پیر یا منگل کے روز سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پیش کیے جانے کے روز سینیٹرز کے اعزاز میں خصوصی ناشتہ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقازقستان نے اسرائیل کے ساتھ ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، ٹرمپ کا اعلان قازقستان نے اسرائیل کے ساتھ ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، ٹرمپ کا اعلان پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار سی ڈی اے کے پارلیمنٹ میں تعینات سٹاف کو نکالنے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں،ترجمان قومی اسمبلی چمن بارڈرپر فائرنگ، پاکستانی فورسز نے افغانستان کو بھر پورجواب دیا: وزارتِ اطلاعات افغانستان کی جانب سے چمن بارڈ ر پر سرحدی خلاف ورزی ، فورسزنے جارحیت کا موثر جواب دیا ، وزیر اطلاعاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم