سچ پوچھیں تو اسرائیلوں سے ڈر لگتا ہے، الجولانی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
امریکن سینٹر فار مڈل ایسٹ ریسرچ کے زیراہتمام نیویارک میں منعقدہ ایک سمپوزیم میں الجولانی نے کہا کہ یہ ہم نہیں ہیں جو اسرائیل کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں، بلکہ ہم اسرائیل سے خوفزدہ ہیں، نہ کہ اسرائیل کے لئے خطرہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شام کی حکومت پر قابض باغی رہنما، جنہوں نے اب تک شام کے خلاف صہیونی حکومت کی بار بار جارحیت کا ایک بار بھی جواب نہیں دیا، انہوں نے صہیونی حکومت کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے تک پہنچنے کا جواز فراہم کرنے کے لئےاعتراف کیا ہے کہ وہ صہیونی حکومت سے خوفزدہ ہیں۔ ابو محمد الجولانی (احمد الشرع) نے کہا ہے کہ اگر شام اور صہیونی حکومت سیکیورٹی معاہدے پر نہیں پہنچتے ہیں تو وہ مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی لہر اٹھ سکتی ہے۔ وہ شامی صدر کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے ہیں، جو 1967 کے بعد شام کے صدر کی حیثیت سے کسی شامی صدر کی پہلی تقریر ہے۔
امریکن سینٹر فار مڈل ایسٹ ریسرچ کے زیراہتمام نیویارک میں منعقدہ ایک سمپوزیم میں الجولانی نے کہا کہ یہ ہم نہیں ہیں جو اسرائیل کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں، بلکہ ہم اسرائیل سے خوفزدہ ہیں، نہ کہ اسرائیل کے لئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کیونکہ اسرائیل مذاکرات میں تاخیر کر رہا ہے اور ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی اور ہمارے علاقے میں داخل ہونے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، اس لیے ہمارے لئے بہت سے خطرات ہیں۔ اگرچہ صہیونی حکومت دروز اقلیت کے مفادات کے دفاع کا دعویٰ کرتے ہوئے جنوبی شام میں اپنا اثر و رسوخ جاری رکھے ہوئے ہے۔
الجولانی نے اپنے ملک کے ٹکڑے ہونے کے بارے میں کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردن دباؤ میں ہے اور شام کے ٹوٹنے کی کسی بھی بات سے عراق اور ترکی کو نقصان پہنچے گا، یہ ہم سب کو پہلے گھر میں واپس لاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام ڈیڑھ دہائی تک جاری رہنے والی خانہ جنگی سے نکلا ہے۔ دریں اثناء عبرانی ذرائع نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ، بنجمن نیتن یاہو اور ابو محمد الجولانی کے درمیان سہ فریقی ملاقات کے انعقاد کے لیے کوششوں کی اطلاع دی ہے۔
عبری ذرائع کے مطابق اسرائیل اور دمشق پر حکمران باغیوں کے درمیان سیکیورٹی مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی مذاکرات آنے والے دنوں میں مثبت نتائج کا باعث بن سکتے ہیں، اگر سیکیورٹی معاہدہ کامیاب ہوتا ہے تو مزید معاہدوں تک پہنچنا ممکن ہے لیکن تعلقات کو معمول پر لانا فی الحال ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صہیونی حکومت اسرائیل کے کہ اسرائیل نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔