توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس درخواستوں پر سماعت کریں گے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ جنوری میں بریت کی درخواستیں عدالت میں دائر کی گئی تھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
(شاہین عتیق) فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے فلک جاوید اور صنم جاوید کے کیس کی سماعت کی،عدالت میں اس بار بھی صنم جاوید کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا گیا جبکہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں نیشنل کرائم ایجنسی ایف آئی اے نے درخواست دی کہ دونوں کے کیس کی سماعت جیل میں کی جاے،عدالت نے درخواست کو خارج کر تے ہوے قرار دیا کہ یہ کام ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ہے ان سے رابطہ کریں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
عدالت میں ایف آئی اے نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔