data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ماہرین اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فری لانسنگ کمیونٹی بڑھتی ہوئی تربیتی سہولیات، مسلسل ادارہ جاتی تعاون اور ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی ترقی کے ساتھ اپنی سالانہ آمدنی کو ایک ارب ڈالر سے بھی زیادہ بڑھا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق26 ویں آئی ٹی سی این ایشیا کراچی میں منعقدہ “اے آئی بیاںڈ بارڈر سمٹ 2025” میں ماہرین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت اور مالیاتی اداروں کی مربوط کوششوں کی بدولت پاکستان کی فری لانسنگ کمیونٹی نئی مواقع حاصل کرنے، عالمی کلائنٹس کو متوجہ کرنے اور ملک کی ڈیجیٹل معیشت میں ستون کی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔

پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (PAFLA) کے چیئرمین ابراہیم امین نے کہا کہ “فری لانسرز پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے اہم کھلاڑی ہیں، جو قیمتی زرمبادلہ ملک میں لا رہے ہیں، پاکستانی ٹیلنٹ پر عالمی اعتماد قائم کر رہے ہیں اور اپنے ساتھ نوجوانوں اور خواتین کے لیے بھی مواقع پیدا کر رہے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فری لانسنگ کمیونٹی ایک بڑے سنگ میل کے قریب ہے اور سالانہ آمدنی ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے جبکہ فری لانسرز کی تعداد 2.

3 ملین سے بڑھ جایے گی۔

ون لنک کے محمد شہزاب نے معیشت کے اہم کرداربشمول فری لانسرز، کے لیے قابل اعتماد ڈیجیٹل فنانشل سسٹم کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ون لنک میں ہم ایک ایسا مربوط پیمنٹ انفراسٹرکچر قائم کرنے پر کام کر رہے ہیں جو فری لانسرز کو تیز، شفاف اور باآسانی ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرے، تاکہ پاکستان کی فری لانسنگ معیشت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور پروفیشنلز کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنایا جا سکے۔ پاکستان پہلے ہی دنیا کے ٹاپ پانچ فری لانسنگ مارکیٹس میں شامل ہے، اور اسٹیک ہولڈرز کا ماننا ہے کہ بہ ہدف پالیسیوں، تربیت اور مالی سہولیات کے ذریعے یہ شعبہ آئندہ برسوں میں نمایاں ترقی کر سکتا ہے۔

سیمنار سے مختلف اے آئی ماہرین اور نامور رہنماؤں نے بھی خطاب کیا جن میں عمران علی دینا، خدیجہ شہزاد، حسن بن لیاقت، عمارہ آفتاب اور فہد شیخ شامل تھے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کی فری لانسنگ فری لانسرز رہے ہیں

پڑھیں:

پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ کے معاملات طے پا گئے

حسن علی:پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ کے معاملات طے پا گئے، ن لیگ کی صوبائی قیادت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کردیئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ن لیگ نے30ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی فنڈز کی حامی بھرلی، پنجاب حکومت کےمحکمہ قانون میں لاء آفیسرز کی بھرتیوں میں بھی پیپلز پارٹی کو شیئردیا جائیگا۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹیوں میں پی پی کے ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا ۔ 

   واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن

متعلقہ مضامین

  • غربت میں کمی اور حقیقی غربت
  • اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان
  • ایس سی او کا بڑا اقدام: میرپور میں فری لانسنگ ہب قائم کردیا گیا
  • ایس سی او کی جانب سے میرپور میں فری لانسنگ ہب کا قیام
  • ترسیلات زر بڑھنے کے ساتھ تجارتی خسارے میں بھی اضافہ،  ماہرین کا انتباہ
  • ترسیلات میں اضافہ اور بڑھتا تجارتی خسارہ، ماہرین نے معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر، اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 3.4 ارب ڈالر سے زائد
  • پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ کے معاملات طے پا گئے
  • اگنی ویر اسکیم نے بھارتی معیشت اور فوجی نظام کی کمزوریاں عیاں کر دیں
  • بیرونی ادائیگیوں کے باعث ریزروز میں دو کروڑ ڈالر سے زائد کمی