data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاو¿نڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاو¿نڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب
کے اسپیشل پراسیکوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمران خان کے بہنیں کمرہ عدالت میں موجود تھیں جہاں درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر نیب پراسکیوٹر رافع مقصود نے بتایا کہ نیب کے اسپیشل پراسکیوٹر بیمار ہیں، آج وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے ہیں جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ نیب ہمیشہ تاخیری حربوں سے کام لیتا ہے، ہر بار التواءمانگنے کا یہ مشکل کام ان کو سونپا جاتا ہے۔سلمان صفدر نے مزید کہا کہ اس کیس میں آئندہ تاریخ بتا دی جائے، میرے کلائنٹس مجھے جانے نہیں دیتے کیوں کہ کیس مشکل سے فکس ہوتا ہے اور مشکل سے ہمیں تاریخ ملتی ہے، یہ ساری رات انجوائے کرتے رہے اور میں ساری رات والیمز پڑھتا رہا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے پانچ منٹس دے دیجئے میں تاریخ بتا دیتا ہوں، بعد ازاں عمران خان اور بشری بی بی کی سزامعطلی کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی جس کے بارے میں عدالتی عملے نے وکلاءکو آگاہ کیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کابینہ، سینیٹ اجلاس پیپلز پارٹی کے تحفظات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا، رانا ثناء

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ اور سینیٹ کا اجلاس پیپلز پارٹی کے تحفظات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر صوبائی خود مختاری یا این ایف سی میں تبدیلی سے متعلق ترامیم پر پیپلز پارٹی کے خدشات برقرار رہے تو 27ویں ترمیم ان تجاویز کے بغیر ہی منظور کی جائے گی۔

آرٹیکل 243 اور آئینی عدالت پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، رانا ثنا

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئینی ترمیم پر آج شام تک معاملات حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کی منظوری کے بعد بھی سروسز چیفس کی تعیناتی کا اختیار حکومت پاکستان کے پاس ہی رہے گا۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ اور سینیٹ کا اجلاس پیپلز پارٹی کے تحفظات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔

اس سے پہلے رانا ثناء اللہ نے آئینی عدالت پر اتفاقِ رائے کا دعویٰ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ معاملات آج حل ہوجائیں گے، این ایف سی ایوارڈ پر بات ہو رہی ہے، حکومت اٹھارہویں ترمیم کو نہیں چھیڑے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اے ٹی سی راولپنڈی، عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • یاسین ملک کے لیے سزائے موت کا بھارتی مطالبہ ، سماعت 28 جنوری تک ملتوی
  • کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پنجاب کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں 180 ٹن کھجوروں کی تقسیم
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر عالمی کانفرس میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئیں
  • سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات؟ محمد بن سلمان کا دورہ امریکا سے قبل اہم پیغام
  • سعودیہ، اسرائیل تعلقات؟ محمد بن سلمان کا دورہ امریکا سے قبل اہم پیغام
  • مسلم پرسنل لاء بورڈ کا احتجاجی پروگرام ملتوی، دہلی حکومت پر اجازت منسوخ کرنے کا الزام
  • سعودی حکومت کا انوکھا فیصلہ، بیمار افراد کیلئے حج کرنا ممنوع قرار
  • مسرت اور جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کابینہ، سینیٹ اجلاس پیپلز پارٹی کے تحفظات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا، رانا ثناء