مائیکروسافٹ نے فلسطینیوں کی نگرانی کیلئے اسرائیلی فوج کی اے آئی ٹیکنالوجی تک رسائی روک دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کے اس خفیہ انٹیلی جنس یونٹ کی رسائی بلاک کر رہی ہے جو فلسطینی شہریوں کی بڑے پیمانے پر نگرانی کے لیے کمپنی کی کلاؤڈ اور اے آئی سروسز استعمال کر رہا تھا۔
مائیکروسافٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی یونٹ نے کمپنی کی Azure کلاؤڈ پلیٹ فارم اور ڈیٹا سروسز کا غلط استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کے موبائل فون ریکارڈز اور ذاتی معلومات اکٹھی کیں، جو کمپنی کی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔
کمپنی کے صدر بریڈ اسمتھ نے کہا کہ یہ فیصلہ برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا گیا، جس میں انکشاف ہوا کہ اسرائیل کا یونٹ 8200 فلسطینیوں کے ڈیٹا کو جاسوسی اور نگرانی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اس معلومات سے فلسطینیوں کی نقل و حرکت، مقام اور انفرادی تفصیلات تک رسائی حاصل کر کے انہیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی تھی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بڑی امریکی ٹیک کمپنی نے اسرائیلی فوج کو فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی ہے۔ ماہرین کے مطابق مائیکروسافٹ کا یہ فیصلہ اس کے اپنے ملازمین اور سرمایہ کاروں کے دباؤ کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، جو کمپنی کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر تشویش ظاہر کر رہے تھے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج استعمال کر
پڑھیں:
عوامی جگہوں پر موبائل فون چارج کرنیوالوں کیلئے اہم خبر
ویب ڈیسک:امریکی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے انتباہ جاری کیا ہے جس میں عوامی جگہوں پر لگے یو ایس بی چارجرز کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس انتباہ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز ایسے چارجنگ پورٹس میں چھیڑ چھاڑ کرکے صارفین کے فونز سے ڈیٹا چرا سکتے ہیں یا ان میں میل ویئر (Malware) انسٹال کر سکتے ہیں۔
ایک ایسا طریقہ ہے جس میں متاثرہ یو ایس بی پورٹ کے ذریعے فون کو چارج کرتے وقت ڈیٹا چوری کیا جاتا ہے یا نقصان دہ سافٹ ویئر منتقل کیا جاتا ہے۔ چونکہ یو ایس بی کیبل ایک ہی وقت میں بجلی اور ڈیٹا دونوں منتقل کرتی ہے، اس لیے ہیکرز اس کنکشن کا غلط استعمال کر سکتے ہیں۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
ماہرین کے مطابق ایسے کیسز انتہائی کم دیکھنے میں آئے ہیں۔ 2019 کی ایک رپورٹ کے مطابق، لاس اینجلس کے پراسیکیوٹر نے بتایا تھا کہ ’جوس جیکنگ‘ کے کوئی مصدقہ کیس ریکارڈ پر موجود نہیں ہیں۔
ماہرین کے مطابق اصل خطرہ ان چارجنگ اسٹیشنز کے نقصان دہ یا غیر معیاری وولٹیج سے ہوتا ہے، جو فون کے سرکٹ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ عوامی وائی فائی نیٹ ورکس سے جڑنا، غیر محفوظ یو ایس بی ڈرائیوز کا استعمال یا غیر لاک شدہ فون گم ہو جانا زیادہ عام اور حقیقی خطرات ہیں۔
روزِ اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی؛ وزیراعظم
فون کو محفوظ رکھنے کے آسان طریقے
اگر فون کسی نئے ڈیوائس سے جڑنے پر پوچھے کہ ’کیا آپ اس ڈیوائس پر بھروسہ کرتے ہیں؟‘ تو ناں‘ کا انتخاب کریں، کیونکہ چارجنگ کے لیے ڈیٹا کنکشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اپنے فون کا سافٹ ویئر ہمیشہ ’اپ ڈیٹ‘ رکھیں تاکہ میل ویئر سے بچاؤ ممکن ہو۔
بہتر ہے کہ اپنا چارجر یا پاور بینک ساتھ رکھیں اور عوامی یو ایس بی پورٹس کے بجائے صرف بجلی کے ساکٹ استعمال کریں۔
رکشہ ڈرائیور کو بچانے والا پولیس کانسٹیبل چل بسا
یہ احتیاطی تدابیر نہ صرف آپ کے ڈیٹا بلکہ آپ کے فون کی کارکردگی کو بھی محفوظ رکھ سکتی ہیں۔