قطر اور اسرائیل نے ٹرمپ کی تجویز مان لی، وائٹ ہاؤس
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اعلامیے کے مطابق نیتن یاہو نے افسوس کیا کہ اسرائیل نے قطر کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے اور یقین دلایا کہ اسرائیل مستقبل میں ایسا حملہ دوبارہ نہیں کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق قطر کے وزیراعظم نے یقین دہانی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ خطے کی سلامتی کے لیے موثر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور قطر تعلقات کو مثبت سمت میں لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق اسرائیلی اور قطری وزرائے اعظم نے سہ فریقی میکنزم بنانے کی صدر ٹرمپ کی تجویز مان لی ہے۔ اعلامیے کے مطابق نیتن یاہو نے افسوس کیا کہ اسرائیل نے قطر کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے اور یقین دلایا کہ اسرائیل مستقبل میں ایسا حملہ دوبارہ نہیں کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق قطر کے وزیراعظم نے یقین دہانی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ خطے کی سلامتی کے لیے موثر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اعلامیے کے مطابق غزہ میں جنگ ختم کرنے کے ایک مجوزہ منصوبے پر بھی بات کی گئی، مشرق وسطیٰ کو زیادہ محفوظ بنانے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اعلامیے کے مطابق کہ اسرائیل وائٹ ہاو س کے لیے
پڑھیں:
انٹر بورڈ کراچی کا گیارہویں سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کااعلان
—فائل فوٹوزکراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کااعلان کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 19 ہزار 433 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی۔
انٹر بورڈ کراچی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 19 ہزار 23 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں سے 8 ہزار 569 امیدوار تمام 6 پرچوں میں پاس ہوئے۔
اعلامیے میں کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 1 ہزار 392 طلباء 5 پرچوں میں جبکہ 2 ہزار 357 طلباء 4 پرچوں میں پاس ہوئے ہیں۔