صدر مملکت نجی دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ صدر مملکت پندرہ روز کے لیے نجی دورے پر روانہ ہوئے۔ ذرائع صدر مملکت پندرہ روز آرام کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نجی دورے کے دوران اپنی فیملی کے ساتھ
وقت گزاریں گے۔اس دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کے طور پر ذمے داریاں سرانجام دیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم آج کینٹ ریلوے سٹیشن کراچی کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے جہاں جدید و بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے سٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
کراچی کینٹ سٹیشن پر سی آئی پی لاؤنجز اور ویٹنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں جب کہ لوگوں کی سہولت کے لیے ایکسیلیٹرز بھی انسٹال کیے گئے ہیں۔
عمران خان کا روحانی سفر
اس کے علاوہ کینٹ سٹیشن پر ایگزیکٹو واش رومز، اے ٹی ایم مشین اور مفت وائی فائی کی سہولت بھی متعارف کرادی گئی ہے۔
مزید :