کراچی، مرتضیٰ وہاب کا ضلع جنوبی کے دورے، سڑکوں کی مرمت کے کام کا معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ضلع جنوبی کے مرکزی علاقے صدر میں واقع ایمپریس مارکیٹ اور شاہراہ لیاقت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سڑکوں کی مرمت کے جاری کام کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر کے ایم سی کے محکمہ انجینئرنگ کے افسران نے میئر کراچی کو مرمتی کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں مختلف مقامات کا دورہ کرایا۔
میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حالیہ مون سون بارشوں کے بعد شہر کی 106 اہم شاہراہوں کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے جسے آئندہ دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں سڑکوں کی مرمت کے کام تیزی سے جاری ہیں اور میں خود رات گئے مختلف مقامات کا دورہ کر رہا ہوں تاکہ کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا جا سکے۔
مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ جہاں کہیں بھی کوتاہی یا ناقص کام نظر آئے وہ فوری طور پر متعلقہ حکام یا ان سے براہِ راست رابطہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو جواب دہ ہوں اور شفافیت کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
شہر میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں پر بات کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ شہری سہولیات کی بہتری ان کی اولین ترجیح ہے اور بلدیاتی نظام کو فعال اور موثر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان میئر کراچی
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔