Jasarat News:
2025-10-04@20:18:22 GMT

ہنگری نے یوکرینی نیوز سائٹس بلاک کر دیں

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250930-06-10
بڈاپسٹ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہنگری کے وزیرِ اعظم وکٹر اوربان کے چیف آف سٹاف نے تصدیق کی ہے کہ ہنگری نے اپنے علاقے میں 12 یوکرینی نیوز سائٹس تک رسائی روک دی ہے جو یوکرین کے اسی طرح کے اقدام کا جواب ہے۔ اس سے قبل یوکرین نے مبینہ طور پر روسی پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں رواں ماہ کے شروع میں کئی نیوز پورٹلز پر پابندی عائد کر دی تھی جن میں سے 2ہنگری کے تھے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

روس کا یوکرین کے گیس نیٹ ورک پر بڑا حملہ، یوکرین کی جوابی کارروائی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 ماسکو، کیف: یوکرین کی سرکاری گیس کمپنی نافتوگاز نے کہا ہے کہ روس نے جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین کے گیس ڈھانچے پر سب سے بڑا حملہ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق شمال مشرقی خارکیف اور وسطی پولٹاوا ریجن میں 35 میزائل اور 60 ڈرونز داغے گئے، جن میں سے کچھ مار گرائے گئے لیکن تمام کو روکا نہ جا سکا۔

نافتوگاز کے چیئرمین سرگی کوریتسکی نے کہا کہ “ہمارے کئی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے کچھ نقصان انتہائی سنگین ہے”۔ یوکرین کی توانائی وزارت کے مطابق کئی علاقوں میں بجلی بند ہوئی، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب روسی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے یوکرین کے “فوجی و صنعتی کمپلیکس” کو نشانہ بنایا ہے۔

ادھر یوکرین نے جوابی کارروائی میں 1,400 کلومیٹر دور روس کے اورین برگ ریجن میں ایک آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں ایک صنعتی تنصیب پر ڈرون حملے کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ مقامی گورنر نے تصدیق کی کہ ایک صنعتی سہولت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Aleem uddin

متعلقہ مضامین

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • محرابپور،چرواہا کینال میں ڈوب گیا
  • یوکرین جنگ خطرناک اور مہلک مرحلے میں داخل، انسانی حقوق کمشنر
  • روس کا یوکرین کے گیس نیٹ ورک پر بڑا حملہ، یوکرین کی جوابی کارروائی
  • سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی آئی یا نہیں؟
  • اشتہار
  • اسحاق ڈار سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت آگئی، مزید 77 فلسطینی شہید
  • مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ
  • القرآن