اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کا دورہ قاہرہ، مصری صدر السیسی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز

قاہرہ(سب نیوز )متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے پیر کو قاہرہ کے الاتحادیہ پیلس میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔وام کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے دوندوں ملکوں کے ترقیاتی اہداف کی سپورٹ میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی ہے۔دونوں رہنماوں نیخاص طور پراقتصادی، تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کیے۔

مشرق وسطی کی صورتحال سمت باہمی تشویش کے کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔غزہ میں جنگ بندی اور بحران کے مستقل حل تک پہنچنے کیلیے کی جانے والی تمام کوششوں اور اقدامات کی حمایت کی اور کہا موجودہ غیرمعمولی چیلنجز کے باعث مشترکہ عرب اقدام کو تقویت دینے کی ضرورت ہے۔ دونوں رہنماوں نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی ایک منصفانہ، دیرپا امن، اور پورے خطے میں استحکام و سلامتی کو یقینی بنانے کا واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینئر صحافی کے ساتھ عمران خان کی تلخی کے معاملے پرقومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور سینئر صحافی کے ساتھ عمران خان کی تلخی کے معاملے پرقومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور نیتن یاہو نے دوحہ میں اسرائیلی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی اسرائیلی وزیر اعظم وائٹ ہاوس پہنچ گئے؛ ٹرمپ غزہ جنگ بندی معاہدے کیلیے پرامید عمران خان اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی جیل منتقل کیے جانیکا امکان عورت کی تعلیم، قوم کی ترقی امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوگی، وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • ایران نے عراق کے ذریعے بھیجی گئی امریکی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ
  • پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا
  • چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس